جی این این سوشل

تفریح

اداکارہ پریتی زینٹا نے عامر خان کے ساتھ خفیہ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

یہ افواہیں گردش کررہی تھیں تو انہوں نے ہی مجھے دلاسا دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اداکارہ پریتی زینٹا نے عامر خان کے ساتھ خفیہ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ممبئی :  یہ اُس وقت کی بات ہے جب پریتی زنٹا فلم دِل چاہتا ہے میں عامر خان کی ہیروئین بنی تھیں۔ فلم میں دونوں کی کیمسٹری کو ناظرین کی جانب سے بہت سراہا گیا تھا۔

بالی ووڈ میں اداکاروں کی ذاتی زندگی یا پبلک زندگی سے متعلق اُڑتی افواہیں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس کا سلسلہ بالی ووڈ کی تاریخ سے جُڑا ہے۔ ایسی ہی ایک خبر نے لوگوں کو شاک میں ڈال دیا تھا جب عامر خان اور رینا دت کی 2002 میں طلاق ہوئی اور خبر آئی کہ پریتی زنٹا اور عامر خان نے خفیہ شادی کرلی ہے۔

یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔ اس دوران Rendezvous With Simi Garewal شو میں پریتی زنٹا کو مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے ایسی افواہوں کو غلط قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے یہ سُن کر شاک لگا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اصل میں بات یہ ہے کہ جب عامر خان کی طلاق ہوئی اُس وقت میں ہی ان کے سہارے کیلئے سب سے زیادہ قریب تھی کیونکہ حال ہی میں ہم نے دل چاہتا ہے میں کام کیا تھا۔ یہ ہونا تھا اور میں مسز عامر کہلائی جانے لگی، میں جہاں جاتی تھی مجھے بتانا پڑتا تھا کہ ہم نے شادی نہیں کی۔ عامر مجھے اپنی چھوٹی بہن سمجھتے ہیں۔ وہ مجھے یاکو کے نام سے بلاتے ہیں۔ جب یہ افواہیں گردش کررہی تھیں تو انہوں نے ہی مجھے دلاسا دیا۔

کھیل

محمد رضوان انجری کے باعث پاک نیوزی لینڈ سیریز سےباہر، حسیب اللہ سکواڈ میں شامل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 25 اپریل کو ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محمد رضوان انجری کے باعث پاک نیوزی لینڈ سیریز سےباہر، حسیب اللہ سکواڈ میں شامل

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر نائب کپتان اور بیٹنگ لائن کے اہم ستون محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران زخمی ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ریزریو کھلاڑی حسیب اللہ کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئیں۔ آج پہلا ٹریننگ سیشن ہو گا۔ 25 اپریل کو قذافی سٹیڈیم میں چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی 5 میچز کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔ 

یاد رہے کہ قومی کرکٹر محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں انجری کا شکار ہوگٸے تھے، میڈیکل ٹیم نے احتیاطی تدابیر کے طور پر محمد رضوان کو میچ سے بھی باہر نکال دیا۔ محمد رضوان باقی میچ کا حصہ نہیں بن سکے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں محمد رضوان کی جگہ عثمان خان نے وکٹ کیپنگ کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران کا یورپی یونین کی جانب سےغیر قانونی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر اظہار افسوس

یورپی یونین ایران کے بجائے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے، ایرانی وزیر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کا یورپی یونین کی جانب سےغیر قانونی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر اظہار  افسوس

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یورپی یونین کی جانب سے اسرائیل کے حملے کے پیش نظر اپنے "دفاع کے حق" کو استعمال کرنے کے لیے ایران پر مزید "غیر قانونی" پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پر رد عمل دیتے ہوئے امیر عبداللہیان نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ اس کے ملک کے بجائے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے گذشتہ ہفتے لکسمبرگ میں ملاقات کے دوران تہران کے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کے تناظر میں اس کے خلاف پابندیوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

گذشتہ جمعے کو وسطی ایران کے شہر اصفہان میں دھماکے ہوئے تھے اور ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف عبدالرحیم موسوی نے کہا تھا کہ وہ فضائی دفاع کی وجہ سے متعدد "اڑنے والی اشیاء" کو تباہ کرنے کے نتیجے میں ہوئے جبکہ سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اصفہان میں فضائی دفاع کو فعال کیا گیا تھا۔

یہ تازہ ترین پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایران نے اسرائیل پر سینکڑوں ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا تھا، جب کہ پاسداران انقلاب کے ایک سینیر کمانڈر کی ہلاکت کے بعد ایران نے رد عمل دیا۔

یورپی یونین کے رکن ممالک نے ایرانی میزائل اور ڈرون بنانے والوں کے خلاف پابندیوں کا دائرہ بڑھانے کے لیے ایک سیاسی سمجھوتہ کیا ہے۔ یہ بات یورپی یونین کی خارجہ اور سکیورٹی پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے لکسمبرگ میں یورپی یونین کونسل کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

بوریل نے پیر کو کہا کہ "ہم ایرانی ڈرون اور میزائل بنانے والے اداروں اور روس کو ممکنہ میزائل سپلائی کے خلاف پابندیوں کے نظام کو وسعت دینے کے لیے ایک سیاسی معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔

 بوریل نے مزید کہا کہ "نظام ایک ہی ہے۔ میزائل بنانے والوں کے خلاف پابندیاں عاید کی جائیں گی۔ روس اس کے پراسکیوں اور ایران کی پراسکیوں پر پابندیوں کا دائرہ بڑھایا جائےگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ملائیشیا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک

ایک ہیلی کاپٹر میں7 اہلکار اور دوسرے میں 3 افراد سوار تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک

ملائیشیا کی ریاست پیراک میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ 
رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کی بحری فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 9 بجکر 32 منٹ پر ضلع منجونگ کے ساحلی علاقہ لوموٹ کی رائل ملائیشین نیوی بیس پر فلائی پاسٹ کی ریہرسل کے دوران ٹکرا نے کے بعد گر کر تباہ ہو گئے۔
 بیان میں بتایا گیا کہ ایک ہیلی کاپٹر میں7 اہلکار اور دوسرے میں 3 افراد سوار تھے۔ حادثے کے باعث دونوں ہیلی کاپٹرز میں سوار 10 افراد ہوئے جن کی نعشیں شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll