کراچی: سابق کپتان اور آل راونڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ سرفرازنے غصہ کیا توگراؤنڈ کے باہر ری ایکشن دوں گا۔


تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سیون ملتوی کر دی جائے یا پھر اضافی کھلاڑیوں کے ساتھ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے، اٹل فیصلہ ہے کہ پی ایس ایل سیون میرا آخری ایڈیشن ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے وعدے کے مطابق رواں سال کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ بن گیا ہوں، سرفراز احمد میرا فیورٹ کپتان ہے، سرفراز فیلڈ میں جان لگاتا ہے جو مجھے پسند ہے، سرفراز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ کھیلنے کی خوشی ہے، میری کوشش ہوگی کوئٹہ کو جتنا لڑا سکوں لڑاٶں۔
شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ کپتان کا غصہ ہونا قدرتی عمل ہے، سرفراز کو اس کے اپنے اسٹاٸل سے کھیلنےدوں گا لیکن اس کے ساتھ ہی کپتان کو یہ محسوس نہیں ہونے دوں گا کہ میں بوڑھا ہوگیا ہوں۔
انہوں نے کہا ہےکہ سرفراز احمد کی قیادت کو اچھے انداز میں سامنے نہیں لایا جا سکا، کوشش کریں گے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو پزیرائی ملے، بطور سینئر کھلاڑی ٹیم کو لڑنا سکھاؤنگا، کوشش ہوگی کہ کم سے کم غلطی کی جائے، کھلاڑیوں کو کپتان کے گیم پلان پر عمل کرنا ہوگا۔
کورونا کے حوالے سے حوالے سے سوال کے جواب میں شاہد خان آفریدی نے کہا ہےکہ کراچی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے جن کی تعداد 40 فیصد تک جا پہنچی ہے، لگتا یہ ہے کہ پی ایس ایل سیون کے موقع پر تماشائیوں کی تعداد کم کر دی جائے گی۔

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 9 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 9 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 hours ago









