Advertisement

محمد حسنین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

سڈنی: بگ بیش لیگ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 18th 2022, 11:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
محمد حسنین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کررہے تھے۔ لیگ میں امپائر نے ان کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد حسنین کا لاہور میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیا جائے گا، ان کا ٹیسٹ آئی سی سی سے منظور شدہ لیبارٹری میں ہوگا۔

بگ بیش لیگ کے رواں سیزن میں محمد حسنین ٹیم سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کررہے تھے، حسنین شاندار بولنگ کرتے ہوئے ایک ہی اوورز میں 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

علاوہ ازیں محمد حسنین نے بگ بیش کے میچ میں 96 ایم پی ایچ کی رفتار سے بولنگ بھی کی تھی۔

 

 

Advertisement