تجارت
افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: ای سی سی اجلاس میں افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ورچوئلی اجلاس ہوا، ای سی سی نے افغانستان کو مخصوص مصنوعات کی برآمد کی اجازت دیدی ہے۔
ای سی سی کا افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ، کامیاب پاکستان پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے تھرڈ پارٹی کی خدمات لینے کی منظوری دیدی، داسو ہائیڈرو منصوبے پر ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کی فیملیز کیلئے معاوضے کی منظوری دیدی،لواحقین کو سرکاری طور پر 11.6 ملین ڈالر بطور خیرسگالی معاوضہ ادا کیا جائیگا۔
ای سی سی اعلامیہ کے مطابق ربی سیزن کیلئے یوریا کھاد کی ضروریات کا بھی جائزہ لیا گیا، ایس این جی پی ایل سے وابستہ فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو مارچ تک گیس کی فراہمی کی منظوری دیدی ، اس عرصے کے دوران پلانٹس کو 839 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر گیس ملے گی۔ ای سی سی نے 5 جی سپیکٹرم کیلئے مشاورتی کمیٹی قائم کرنے کی بھی منظوری دیدی ہے۔
ای سی سی نے پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ کے سیلولر لائسنس کی رینیوئل کی بھی منظوری دیدی، ای سی سی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نئی مردم و خانہ شماری کیلئے 5 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دیدی ، ایف بی آر کیلئے 4 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دیدی۔اسلام آباد انتظامیہ کے منضوبوں کیلئے 7.85 کروڑ کی منظوری، ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 6 کروڑ کی منظوری، ایف سی ہیڈکوارٹرز نارتھ کے ہیلی کاپٹر کے پرزہ جات کیلئے 30 لاکھ کی منظوری بھی دیدی گئی۔
تجارت
ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 55 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی
جولائی سے اپریل 2023 تک ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر 302 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا،پاکستان بیورو برائے شماریات

ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 55 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل 2023 تک ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر 302 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 55 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر 677 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ اپریل میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کا حجم 16 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 71 فیصد کم ہے۔
گزشتہ سال اپریل میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر 55 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ مارچ کے مقابلے میں اپریل میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 15 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مارچ میں 19 ملین ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد ریکارڈ کی گئی ہے جو اپریل میں کم ہو کر 16 ملین ڈالر ہوگئی
کھیل
جونئیرہاکی ایشیا کپ،پاکستان نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا
پاکستان نے جاپان کودو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی

>پاکستان نے جونئیرہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔اومان میں کھیلے گئے پول اے کے آخری میچ میں پاکستان نے جاپان کودو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔
Junior Pakistan stars blossomed!
— Pakistan Hockey (PHF) (@PHFOfficial) May 29, 2023
Outstanding performances by Abdul Wahab (2 goals) & Arbaz Ahmed (1 goal) helped Pakistan beating Japan 3-2.
Pakistan advance to semi finals but the big thing is that Pakistan QUALIFIED FOR JUNIOR WORLD CUP as well! pic.twitter.com/EK4SeWQqcQ
>قومی ٹیم کی طرف سےعبدالوہاب نے2 ،ارباز احمد نے ایک گول کیا۔سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ31مئی کو ملائیشیا سےہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گے۔پاکستان نے جونئیر ہاکی ورلڈ کپ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا ہے
تجارت
آرٹ، سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں دس ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 11 فیصد کمی ہوئی،ادارہ شماریات،سٹیٹ بینک
گذشتہ مالی سال برآمدات سے ملک کو 385 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہو اتھا

اسلام آباد: آرٹ، سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دس ماہ میں سالانہ بنیاد پر 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک آرٹ سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 343 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آرٹ سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 385 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہو اتھا۔
اپریل 2023ء میں آرٹ سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 33 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہے، گزشتہ سال اپریل میں آرٹ سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 42 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔
مارچ کے مقابلے میں اپریل میں آرٹ سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مارچ میں آرٹ سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 36 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اپریل میں کم ہو کر 33 ملین ڈالر ہوگیا۔
-
تفریح 2 دن پہلے
امریکی اداکار آرنلڈ شیوارزنیگر پاکستان کے مشکور
-
دنیا 2 دن پہلے
رجب طیب اردوان مسلسل تیسری بار ترکیہ کے صدر منتخب
-
جرم 13 گھنٹے پہلے
راولپنڈی: ڈکیتی مزاحمت پر سیشن جج قتل
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
جہانگیر ترین کا آئندہ ہفتے پاور شو کرنے کا بھی امکان
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
-
دنیا ایک دن پہلے
بھارت میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں باغی ہلاک
-
پاکستان ایک دن پہلے
تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے آڈیو بیان جاری کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
سابق رکن اسمبلی آغاز خان گنڈا پور نے خاندان سمیت تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا