Advertisement

پی ایس ایل 7 : پی سی بی کی کھلاڑیوں و آفیشلز کے کورونا کیسز پاویٹیو ہونے کی تصدیق

کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں و آفیشلز کے کورونا کیسز پازیٹیو ہونے کی تصدیق کردی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جنوری 22 2022، 4:11 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل 7 : پی سی بی کی کھلاڑیوں و آفیشلز کے کورونا کیسز پاویٹیو ہونے کی تصدیق

تفصییلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کا کہنا ہے کہ 250 کوویڈ 19 ٹیسٹ میں سے تین کھلاڑیوں اور پانچ اسپورٹ اسٹاف ارکان کی رپورٹ مثبت آئی ہے، باقی کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے ارکان اپنی آئیسولیشن مکمل ہونے اور 2 منفی ٹیسٹ آنے پر ٹریننگ شروع کریں گے ۔

پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کو  24 جنوری سے ٹریننگ کا آغاز کرنے کی اجازت ہوگی۔

چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیرکا کہنا ہے کہ  پی سی بی اور ہوٹل کے عملے کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری کررکھا ہے، عملے میں شامل کورونا پازیٹیو افراد کو ان کے گھروں میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے، پی سی بی ایونٹ میں شریک تمام افراد کو ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  غیرمعمولی صورتحال میں کوویڈ کیسز سامنے آئیں گے ، 27 جنوری سے 27 فروری تک ایونٹ مکمل کرنے کے لیے مربوط  پروٹوکولز بنارکھے ہیں۔

Advertisement
Advertisement