جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل7: کمنٹیٹرز پینل کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 7 کے لیے سابق کھلاڑیوں اور ممتاز کمنٹیٹرز سے بھرے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل7: کمنٹیٹرز پینل کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے سابق کرکٹرز اور معروف کمنٹیٹرز بالترتیب نک نائٹ اور مائیک ہیزمین پاکستان سپر لیگ میں کمنٹری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

مائیک ہیزمین حال ہی میں جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بھی کمنٹری کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

ان کے علاوہ انگلینڈ کے سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر ڈیوڈ گاور دوسری مرتبہ کمنٹری کرنے آ رہے ہیں۔ وہ کراچی میں کھیلے جانے والے لیگ کے پہلے مرحلے میں کمنٹری کریں گے۔

نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر ڈینی موریسن قذافی اسٹیڈیم کے کمنٹری باکس میں موجود ہوں گے۔ زمبابوے کی معروف آواز پومی ایمبینگوا بھی لیگ کے پہلے مرحلے کے لیے دستیاب ہوں گے۔

غیرملکی ستاروں کے علاوہ پاکستان کے سابق کرکٹرز اور ممتاز کمنٹیٹرز بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری لائیو ایکشن پر تبصرہ کرنے کے لیے کمنٹری باکس کا حصہ ہوں گے۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس، بازید خان، ثناء میر، عروج ممتاز، مرینہ اقبال کے علاوہ اردو کمنٹری میں پاکستان کی موجودہ پہچان طارق سعید بھی لیگ میں کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

 

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے تاجروں سے پاکستان کی ترقی میں مدد مانگ لی

وزیر اعظم کی پاکستان کی ترقی کے لیے نجکاری کو شفاف بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف نے تاجروں سے پاکستان کی ترقی میں مدد مانگ لی

وزیراعظم شہباز شریف نے تاجروں سے پاکستان کی ترقی میں مدد مانگ لی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں وفاقی اور صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تاجروں سے مدد مانگی اور اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی ترقی کے لیے نجکاری کو شفاف بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا کام انڈسٹری چلانا نہیں پالیسی دینا ہے۔ پاکستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے۔ اسے آگے لے جانا ہے. غربت کی لکیر کو توڑنا ہے، قرضوں کے پہاڑ ہیں اور ہم اس کے بوجھ تلے دب گئے ہیں۔

دوسری جانب معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے وزیراعظم کو بھارت سمیت ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر کرنے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے بات کرنے کی تجویز پیش کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ہسپتال کی چھت گرنے کا معاملہ، ایم ایس برطرف،10 رکنی انکوائری کمیٹی قائم

کمشنر گوجرانوالہ کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی 72 گھنٹے میں واقعہ کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہسپتال کی چھت گرنے کا معاملہ، ایم ایس برطرف،10 رکنی انکوائری کمیٹی قائم

گجرات کے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سخت ایکشن لے لیا گیا۔ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو برطرف کر دیا گیا۔ بلڈنگ کے اپارٹمنٹ کے 3 آفیسر معطل کر دیئے گئے ۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر 10 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ۔ کمشنر گوجرانوالہ کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی 72 گھنٹے میں واقعہ کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کرے گی۔ 
خصوصی کمیٹی کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں ملنے پر امریکا کااسرائیل سے جواب طلب

ہم اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات چاہتے ہیں، مشیر برائے امریکی قومی سلامتی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں ملنے پر امریکا کااسرائیل سے جواب طلب

غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں ملنے پر امریکا نے اسرائیلی حکام سے جواب طلب کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کے دو مرکزی اسپتالوں النصر اور الشفاء میں اجتماعی قبریں برآمد ہونے پر اسرائیلی حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جواب چاہیے، ہم اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات چاہتے ہیں۔

ایک روز پہلے امریکی محکمہ خارجہ نے بھی غزہ میں اجتماعی قبروں سے متعلق رپورٹس کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے اسرائیلی حکومت سے مزید معلومات کا تقاضا کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے النصر اور الشفاء اسپتالوں کا محاصرہ کرکے انہیں تباہ و برباد کردیا ہے اور اس کارروائی میں سیکڑوں فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ آپریشن ختم ہونے کے بعد ان اسپتالوں سے سیکڑوں لاشیں ملی ہیں جن میں سے متعدد کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے اور کچھ برہنہ تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll