جرم
عمران خان کی حکومت حزب اختلاف کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے، شیخ رشید
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن قانون ہاتھ میں لے گی تو ہم انہیں ہاتھ میں لیں گے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کی قربانی دی گئی۔ جوہر ٹاؤن کے بعد انارکلی میں دہشتگردی کا واقعہ ہوا جس کے بعد وزارت داخلہ نے تمام اداروں کو الرٹ جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت حزب اختلاف کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے۔ 23 مارچ کو اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کا اجلاس ہو گا تو حزب اختلاف 4 دن پہلے یا بعد میں احتجاج کر لے۔ او آئی سی کے لیڈرز پاکستان آئیں گے جس کی وجہ سے 21 اور 22 مارچ سے کچھ سڑکیں بند ہوں گی۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزارت داخلہ نے تمام فورسز کو الرٹ رہنے کی وارننگ دی ہے اور فورسز کو کہا ہے کہ جاگتے رہنا۔ کالعدم ٹی ٹی پی کی شرائط ایسی تھیں جو قبول نہیں کی جا سکتیں اور ٹی ٹی پی نے خود سیز فائر ختم کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے ہیں اور جو لوگ یہ کہتے تھے حکومت جانے والی ہے اب ان کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ اسے نااہل اپوزیشن ملی۔ اپوزیشن عدم اعتماد پر پہلے اپنا منہ دیکھ لے۔ تھکی ہوئی اپوزیشن ہے، یہ منہ اور مسور کی دال۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی افواج اور قوم پہلے سے کہیں زیادہ تجربے اور حوصلے سے زندہ ہے اور عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ ایسی اپوزیشن ملی جس کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن آجائے اسلام آباد اور اپنے لانگ مارچ کی خواہش پوری کر لے لیکن اگر اپوزیشن نے کوئی ایسی غلطی کی جس سے جمہوری نقصان ہوا تو بات ان کے گلے پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن قانون ہاتھ میں لے گی تو ہم انہیں ہاتھ میں لیں گے۔ ایمرجنسی اور صدارتی نظام کا بہت شور ہے لیکن کابینہ میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ فنانس بل میں ان کے 12 ووٹ کم تھے اور اگر عدم اعتماد لائیں تو 25 ووٹ کم ہوں گے۔
پاکستان
اسلام آباد کو شر پسندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ردالفساد فورس کے قیام کا فیصلہ
اجلاس میں آرمی چیف ،وفاقی وزرا، مریم نواز اور سیکیورٹی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو شرپسندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے رد الفساد فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں امن وامان کے معاملہ پر وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں امن وامان کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی خصوصی شرکت کی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی وزرا اور سکیورٹی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی،جبکہ اس موقع وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کو شرپسندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے رد الفساد فورس بنائی جائے گی، شرپسندوں کی نشاندہی کے لئے اسلام آباد میں فرانزک لیب قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں سوشل میڈیا پر ہونے والے منفی پراپیگنڈہ پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، 24 نومبر کے بعد ہونے والی صورتحال کے باعث شرپسند عناصر کےخلاف بھرپور قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں رد الفساد فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تمام شرپسندوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے، اجلاس میں شرکا کو سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، تا ہم اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حوالے سے کوئی تجویز زیرغور نہیں آئی۔
پاکستان
پیپلز پارٹی کے قیام کو 57 برس مکمل ،یوم تاسیس کی تقریب سے بلاول بھٹو خطاب کریں گے
57 سال قبل فوجی حکمراں ایوب خان کی کابینہ سے مستعفی ہونے کے بعد ذوالفقار علی بھٹوپیپلز پارٹی کی بنیادرکھی
پاکستان پیپلز پارٹی کو قائم ہوئے 57 برس بیت گئے، جیالے پارٹی کا یوم تاسیس آج جوش وجذبے سے منائیں گے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری تقریبات سے خطاب کریں گے۔
57 سال قبل فوجی حکمراں ایوب خان کی کابینہ سے مستعفی ہونے کے بعد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ترقی پسندوں سے مل کر پاکستان پیپلز پارٹی قائم کی بنیاد رکھی، ذوالفقار علی بھٹو نے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر مقبولیت حاصل کی اور پاکستان پیپلز پارٹی کو پورے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنایا، اس کے بعد ہونے والے عام انتخابات میں وہ ملک کے وزیراعظم بنے، انہوں نے 1973 کا آئین بنایا اور پھر جنرل ضیاء الحق کے ہاتھوں تختہ دار پر لٹک گئے۔
ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے بعد بینظیر بھٹو نے پارٹی کی کمان سنبھالی،اور جنرل ضیاء الحق کا مقابلہ کیا، وہ دو مرتبہ وزیراعظم بنیں،انہوں نے جنرل مشرف کی آمریت کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا اور پھر دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت پائی،اس وقت پارٹی کی کمان بلاول بھٹو زرداری نے سنبھال رکھی ہے،صدر آصف علی زرداری نے ملک میں جمہوریت بحال کرائی اور اب مسلم لیگ ن کے ساتھ ملک مخلوط حکومت بنا رکھی ہے۔
علاقائی
کرم میں جاری جھڑپوں سے مزید 7 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 97 ہو گئی
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 21 نومبر کو مسافر گاڑیوں پر حملے میں 52 افراد جاں بحق ہوئے تھے
خیبر پختونخوا کے علاقے کرم ایجنسی میں فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد دونوں اطراف سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، جھڑپوں سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے جس سے اموات کی تعداد 100 کے قریب پہنچ گئی۔
چند روز قبل کرم میں فریقین کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا تاہم اس کے باوجود پچھلے کئی روز سے جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے نتیجے میں کل مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
واضح رہے کہ اس قبل پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 21 نومبر کو مسافر گاڑیوں پر حملے میں 52 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ 9 روز سے بند ہے جب کہ ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہ بند ہونے سے افغانستان کے ساتھ خرلاچی بارڈر پر تجارت بھی بند ہے، جبکہ علاقے میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور
-
علاقائی ایک دن پہلے
پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
تجارت 2 دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب
-
علاقائی ایک دن پہلے
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
-
علاقائی 2 دن پہلے
سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار
-
پاکستان ایک دن پہلے
بشریٰ بی بی سے اختلاف کی خبریں مخص پروپیگنڈا ہے، علی امین گنڈا پور