جی این این سوشل

کھیل

بحیرہ عرب چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے جیت لیا

اسلام آباد:پاکستان نے بحیرہ عرب چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بحیرہ عرب چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے جیت لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق کھیل کے میدان سے ایک اور بڑی کامیابی پاکستان کے حصے میں آئی ہے، بحیرہ عرب چیمپئن شپ بیلٹ ٹائٹل فائٹ میں قومی کھلاڑی مظفر خان نے افغانستان کے احمد سمیر سے مدمقابل ہوئے۔

لیاقت جمازیم اسلام آباد میں باکسرز کے درمیان گھمسان کا رن پڑا، پاکستان میں پہلی بار ڈبلیو بی سی کے زیراہتمام ٹائٹل کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔

پاکستان

اسلام آباد کو شر پسندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ردالفساد فورس کے قیام کا فیصلہ

اجلاس میں آرمی چیف ،وفاقی وزرا، مریم نواز اور سیکیورٹی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد کو شر پسندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ردالفساد فورس کے قیام کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو شرپسندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے رد الفساد فورس بنانے کا فیصلہ کیا  گیا ہے۔

 اسلام آباد میں امن وامان کے معاملہ پر وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں امن وامان کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی خصوصی شرکت کی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے  اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی وزرا اور سکیورٹی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی،جبکہ اس موقع وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کو شرپسندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے رد الفساد فورس بنائی جائے گی، شرپسندوں کی نشاندہی کے لئے اسلام آباد میں فرانزک لیب قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں سوشل میڈیا پر ہونے والے  منفی پراپیگنڈہ پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، 24 نومبر کے بعد ہونے والی صورتحال کے باعث شرپسند عناصر کےخلاف بھرپور قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں رد الفساد فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تمام شرپسندوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے، اجلاس میں شرکا کو سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، تا ہم اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حوالے سے کوئی تجویز زیرغور نہیں آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے  کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے  کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی  تولہ  قیمت میں 1 ہزار100 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے  کی فی  تولہ قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 200  روپے ہو گئی ہے۔
جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی  ہوئی  ہے جس کے بعد ملک میں  10 گرام سونے کی نئی  قیمت  2 لاکھ 36 ہزار 797 روپے  ہو گئی ہے۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ  میں سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کی کمی ہوئی  ہے جس  کے بعد  عالمی مارکیٹ میں  سونے کی نئی قیمت 2650  ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور

عدالت نے مطیع اللہ جان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عطاس سپرا نے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی منشیات کی خرید و فروخت کے کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی کاپی عدالت کے سامنے پیش کی گئی۔

دو روز قبل اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے سینئر صحافی مطیع اللہ جان بھی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

 عدالت نے مطیع اللہ جان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

واضح  رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی  مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کا عدالتی فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کے ریمانڈ کو جوڈیشل ریمانڈ قرار دیا تھا۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll