لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں آن لائن گیم پب جی کی بندش کے لیے ایک شہری کی جانب سے درخواست دائر کر دی گئی۔


تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پب جی گیم کے منفی اثرات سے کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ گیم کے اثرات کے تحت لاہور میں ایک لڑکے نے ماں اور بہن، بھائیوں کو قتل کر دیا۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پب جی کے استعمال سے نوجوان نسل کی ذہنی صحت اور زندگی کو خطرات ہیں، پاکستان میں آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے کوئی قانون نہیں ہے۔ پڑوسی ملک بھارت میں آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے باقاعدہ قوانین وضع کیے گئے ہیں۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ آن لائن گیم پب جی پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔
دوسری جانب پنجاب پولیس نے بھی پب جی گیم کو دیکھ کر قتل کی واردات کے بعد گیم پر پابندی لگوانے کے لیے وفاقی حکومت سے سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں ماہ 19 جنوری کو لاہور کے قریب کاہنہ میں خاتون اور تین بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، پولیس نے مختلف پہلووں پر تفتیش کرنے کے بعد زندہ بچ جانے والے لڑکے علی زین سے تفتیش کی تو زین نے واردات کا اعتراف کرلیا تھا۔
ملزم نے بتایا تھا کہ وہ پب جی گیم کا شوقین تھا، گیم ہارنے پرافسردہ ہوا اور ملزم نے گھر میں موجود والدہ کے پسٹل سے ماں، بہنوں اور بھائی کو قتل کر دیا ۔ ملزم قتل کرنے کے بعد نشہ میں گھر کے نچلے حصہ میں آکر سوگیا تھا، علی زین فیصل آبادکے قریب گاؤں میں چھپا ہوا تھا۔ابتدائی تفتیش میں علی زین نے بتایا کہ یہ سوچ کر گولیاں چلائیں کہ گیم کی طرح سب دوبارہ زندہ ہوجائیں گے۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل





