لاہور: پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کا آغازہوگیا ، آج لاہور میں ہوگا پہلا ٹاکرا ، جس میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔


لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں آج سے دوبارہ مقابلوں کا آغاز ہوگا ۔ قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانزکی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔ یہ میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا ۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
ملتان سلطانز:
محمد رضوان ( کپتان ) ، شان مسعود، صہب مقصود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ ولی، عمران طاہر، عمران خان سینئر، شاہنواز دھانی، احسان اللہ
پشاور زلمی:
وہاب ریاض (کپتان) ، شعیب ملک ، ٹام کوہلر کیڈمور، یاسر خان، حیدر علی، حسین طلعت، شرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، سہیل خان، پیٹ براؤن، ثمین گل اور عثمان قادر
پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لئے 15 فروری تک 50 فیصد شائقین اسٹیڈیم آسکیں گے جبکہ فائنل تک 100 فیصد تماشائی اسٹیڈیم میں میچ سے محظوظ ہوں گے لیکن ہر فرد کا ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہے۔
پوائنٹ ٹیبل :
پاکستان سپر لیگ 7 میں اب تک تمام ٹیمیں پانچ میچز کھیل چکی ہیں جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز پہلے اور اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے نمبر پر ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز تیسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے، پشاور زلمی پانچویں اور اب تک ایک بھی میچ نہ جیتنے والی کراچی کنگز آخری نمبر پر ہے۔
دوسری جانب اس حوالےسے لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ٹیموں کے لئے سیکورٹی کے جامع انتظامات کیے ہیں ۔ لاہور پولیس کی جانب سے بھی سکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ سربراہ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ میچز سکیورٹی کے لئے پہلے سے زیادہ بہتر حکمت عملی اپنائی ہے ، فول پروف سکیورٹی انتظامات کے لئے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں سے کوارڈینیشن میں ہیں، آج میچ سکیورٹی پر 08 ہزار سے زاہد پولیس جوان اور لیڈیزاہلکار تعینات ہیں۔
سربراہ لاہور پولیس کے مطابق روٹ، اسٹیڈیم، قیام گاہ سمیت اہم مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کی جا رہی ہے ، شائقین کو سکیورٹی و کورونا ایس او پیز چیکنگ کے بعد ہی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی، شہریوں کی آگاہی،ٹریفک روانی کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔
ترجمان سی سی پی او لاہور کے مطابق ٹیموں کے لئے دوران مومنٹ زیرو روٹ، شہری مخصوص اوقات میں متبادل روٹس اختیار کریں، شائقین کرکٹ کھیل سے لطف اندوز ہونے کیلئے لاہور پولیس کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کریں۔
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 5 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 3 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 5 دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 3 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 3 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 3 دن قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- ایک دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 3 دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 3 دن قبل





