نیے ای پاسپورٹ میں سم رکھی گئی ہے جس کی بدولت پاسپورٹ ہولڈر کا مکمل ڈیٹا سیکیورٹی سٹینڈرڈ مضبوط ہوگیا ہے۔


سعودی عرب نے نیا ’ای پاسپورٹ‘ جاری کر دیا ہے۔ عالمی معیار کے مطابق نمایاں خصوصیات کا حامل ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے جمعرات کو محکمہ پاسپورٹ ریاض کی عمارت میں نئے ای پاسپورٹ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر، مشترکہ رابطہ مرکز 992 اور سروس سینٹر کے اہلکاروں سے بھی ملاقات کی۔
وزیر داخلہ کو سعودی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور وزٹ ویزوں پر آنے والوں کو تینوں سینٹرز کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہیں اس موقع پر منفرد ای سروس فراہم کرنے والے آلات کا بھی تعارف پیش کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے اس موقع پر وزارت داخلہ، وزارت خزانہ، سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس اتھارٹی کی مشترکہ کاوشوں سے نئے ای پاسپورٹ کے افتتاح کی دستاویز پر دستخط بھی کیے۔
نیے ای پاسپورٹ میں سم رکھی گئی ہے جس کی بدولت پاسپورٹ ہولڈر کا مکمل ڈیٹا سیکیورٹی سٹینڈرڈ مضبوط ہوگیا ہے۔
نئے پاسپورٹ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ بین الاقوامی ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر ای گیٹ استعمال کرتے وقت مشینی ریڈنگ ممکن ہوگی۔
نئے سعودی پاسپورٹ کے صفحات کو مملکت کے مشہور ترین قابل دید تاریخی اور تمدنی مقامات سے مزین کیا گیا ہے۔ محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان الیحیی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ اللہ تعالی کے کرم، اعلی قیادت کی ہدایات و سرپرستی اور وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز کی مسلسل نگرانی کی بدولت حالیہ برسوں کے دوران محکمہ پاسپورٹ نے بڑی اور اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
وزیر داخلہ کو اس موقع پر محکمہ پاسپورٹ کی ابتدا سے لے کر اب تک کی تاریخ پر مشتمل وڈیو دکھائی گئی جس میں اس کے اہم کارناموں اور مختلف اداروں سے ملنے والے ایوارڈز کا بھی تذکرہ شامل تھا۔

ماضی کی طرح ایک بار پھر نیشنل ایکشن پلان بنا کر عملدرآمد کی ضرورت ہے،اسپیکر ایازصادق
- 16 گھنٹے قبل

امریکا کا یمن کے ساحلی شہر حدیدہ پر حملے سے 53 افراد جاں بحق
- 4 منٹ قبل

وزیر اعظم کی ہدیت پر سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں جاری، چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیےاہم پیش رفت
- 3 گھنٹے قبل

کراچی :منگیتر سے جھگڑے پر 17 سالہ میڈیکل کی طالبہ نے خودکشی کرلی
- 16 گھنٹے قبل
کینسر کی مریضہ بھارتی اداکارہ حنا خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل طلب کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،بیرسٹر سیف
- ایک گھنٹہ قبل

جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

ترک صدرکا امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ،روس یوکرین جنگ خاتمے کیلئے امریکی اقدامات کی حمایت
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں دہشت گردوکے تین حملے پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام
- 4 گھنٹے قبل

چھوٹی عید بڑ ا مزا،مالدیپ کے صدر کا عید الفطر کی تعطیلات میں غیر معمولی توسیع کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل