اسلام آباد: وفاقی حکومت کا عوام پر مزید بوجھ بڑھانے کا فیصلہ، 5ماہ میں مزید 2 روپے 80پیسے فی یونٹ بڑھائے جانے کا امکان ہے ۔


تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے ستائےعوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی ، حکومت نے 5 ماہ میں بجلی مزید 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا پلان بنا لیا ۔ حکومتی منصوبے کے مطابق آئندہ پانچ ماہ میں بجلی مزید 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی جس سے صارفین کی جیبوں سے 292 ارب روپے نکل جائیں گے۔اس اضافے سے مالی سال 2023 تک صارفین پر 85 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔
ذرائع کے مطابق جولائی میں بجلی مزید 2 روپے17 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی جائے گی ، اس سے 85 ارب اسی سال جبکہ ایک سال میں 207 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ جون 2022 تک بجلی کا بنیادی ٹیرف 18 روپے 9 پیسے فی یونٹ کرنے کا منصوبہ ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی ٹیرف میں اضافہ سرکلر ڈیٹ منیجمنٹ پلان کا حصہ ہے ، کابینہ کی توانائی کمیٹی نے نظرثانی شدہ سرکلر ڈیٹ پلان منظور کرلیا ہے۔

حکومت معاشرے کے غریب طبقے کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ، وزیر اطلاعات
- 2 گھنٹے قبل
ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے
- 2 گھنٹے قبل

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

معروف گلوکارہ نصیبو لال اور خاوند کے درمیان صلح ہو گئی ، ایف آئی آر واپس لے لی گئی
- 2 گھنٹے قبل

وزیرخزانہ کا یورپی یونین کوپاکستان میں کاروبار کیلئے سہولیات کی فراہمی کا اعادہ
- 2 گھنٹے قبل

15 مارچ ’یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ‘‘ پاکستان میں انتہائی عقیدت، جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
- 5 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ اسلامو فوبیا سے نمٹنےکیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کر ے گا:منیر اکرم
- 5 گھنٹے قبل

پشاور : دھماکہ میں مفتی منیر شاکر جاں بحق ، چار افراد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

گرین لائن بی آرٹی میں ہزاروں مسافر سفر کریں گے ، شرجیل میمن
- 2 گھنٹے قبل
خسرہ کے کیسز میں مزید اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخواہ میں کارروائیاں ، 2 جوان شہید ، 9 دہشت گرد جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل