لاہور: پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے پنجاب بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز پر یونیورسل رسائی فراہم کر دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق پنجاب میں زمینوں کے ریکارڈ کے حصول کے حوالے سے اہم فیصلہ ، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے پنجاب بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز پر یونیورسل رسائی فراہم کر دی ہے۔ پنجاب کے شہری کسی بھی اراضی ریکارڈ سنٹر سے زمینوں کی فرد حاصل کر سکتے ہیں۔
ترجمان لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع و تحصیل کے انتقالات و فردات جاری کرنے کے لیے یونیورسل رسائی فراہم کر دی ہے۔ پنجاب کے کسی بھی اراضی ریکارڈ سنٹر سے کسی دوسرے ضلع کی سروس حاصل کر سکتے ہیں، شہری لاہور میں بیٹھ کر راجن پور کی جائیداد کی فرد حاصل کر سکتے ہیں۔
ترجمان لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے مطابق ڈیٹا کی یونیورسل رسائی کی بدولت اپنے علاقے سے دور رہائش پذیر مالکان اراضی کومتعلقہ تحصیل کے سنٹر میں جانے کی پابندی نہ رہے گی بلکہ مالکان اراضی کیلے کسی بھی تحصیل یا سنٹر سے پنجاب کی کسی اورتحصیل کی اراضی ریکارڈ کی خدمات حاصل کرنا ممکن بنادیا گیا ہے۔پنجاب کے کسی اراضی ریکارڈ سنٹر سے کسی دوسرے تحصیل و ضلع کی اراضی ریکارڈ، فرد کا اجرا، اور انتقال کا اندراج کروا سکیں گے۔

امریکا کی تاریخ میں پہلی بارایک مسلمان نے بطور نیویارک میئر میدان مار لیا
- ایک گھنٹہ قبل

پہلا ون ڈے: گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پروٹیز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
- 11 گھنٹے قبل

شیخ رشید کو عدالتی احکامات کے باوجود اسلام آباد ایئرپورٹ پر عمرہ کیلئے جانے سے روک دیا گیا
- 30 منٹ قبل

چارسدہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالسلام جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

افغانستان سے صرف ایک ہی مطالبہ ہےکہ آپ کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو،اسحاق ڈار
- 10 گھنٹے قبل

عراق پر امریکی حملے کے ماسٹرمائنڈ سابق نائب صدر ڈک چینی انتقال کر گئے
- 15 گھنٹے قبل

ورجینیا اور نیو جرسی تک ڈیموکریٹک پارٹی کو نمایاں کامیابی حاصل، غزالہ ہاشمی امریکا کی پہلی مسلم نائب گورنر بن گئیں
- 38 منٹ قبل

گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ
- 26 منٹ قبل

آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی،سوریا کمار یادو،حارث رؤف،صاحبزادہ فرحان کوسزائیں سنادی گئیں
- 14 گھنٹے قبل

صدر مملکت کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پراتفاق
- 11 گھنٹے قبل

امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ، حادثے میں پائلٹ سمیت 4 افراد ہلاک
- 9 منٹ قبل

حکومت 27ویں آئینی ترمیم خود لا رہی ہے، اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے،اسحاق ڈار
- 12 گھنٹے قبل











