لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 18 ویں میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی ۔


پاکستان سپر لیگ 7 کے دوسرے مرحلے میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفرازاحمد کی قیادت میں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ شاداب خان کی کپتانی میں میدان میں اُتریں گی ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا ۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز :
سرفراز احمد (کپتان)، ول اسمیڈ، احسان علی، بین ڈکٹ، افتخار احمد، محمد نواز، سہیل تنویر، جیمز فلکنر، عاشر قریشی، محمد حسنین، نسیم شاہ
اسلام آباد یونائیٹڈ:
ایلکس ہیلز، پال سٹرلنگ ، کولن منرو، آصف علی، مبشر خان ، اعظم خان ، شاداب خان (کپتان ) محمد وسیم جونیر ، فہیم اشرف ، حسن علی ، مرچنٹ
پوائنٹ ٹیبل :
اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک ایونٹ میں 5,5 میچز کھیل چکی ہے ، اسلام آباد نے 3 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ کوئٹہ ایونٹ میں اب تک 2 میچ جیت سکی ہے ۔
میچز میں ملتان سلطانز سات میں 6 میچز جیتنے کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے ، لاہور قلندرز نے 4 ، پشاور زلمی 2 اور کراچی کنگز نے ایونٹ کوئی میچ نہیں جیتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 7 میں اب تک کی ناقابل شکست ملتان سلطانز کو لاہور قلندرز نے 52 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 19 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 19 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 17 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 20 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- ایک دن قبل





