علاقائی

بلدیاتی انتخابات : خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں  ری پولنگ کل ہو گی

پشاور : خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع کے پولنگ اسٹیشنز پر بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ضمنی انتخابات کل ہوں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Feb 12th 2022, 12:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلدیاتی انتخابات : خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں  ری پولنگ کل ہو گی

 پشاور سمیت صوبے کے 13 اضلاع میں مخلتف پولنگ اسٹیشنز پر کل 13 فروری کو دوبارہ پولنگ ہوگی ۔ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ،  کرک ،  بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور بونیر  ، ضم شدہ اضلاع خیبر، مہمند اور باجوڑ میں بھی ری پولنگ ہو گی۔ 

الیکشن کمیشن‎ ‎ کا کہنا ہے کہ ری پولنگ کے سلسلے میں انتخابی سامان کی ترسیل کا کام مکمل ہوچکا ہے ، آج شام تمام اسٹاف بمعہ پولنگ میٹریل پولنگ اسٹیشن پہنچ جائے گا۔  

الیکشن کمیشن کے مطابق  صوبے کے 13 اضلاع میں کُل568 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ، کُل 1ہزار 834 پولنگ بوتھز قائم کئے گئے ہیں  ۔ جبکہ مجموعی طور پر 7 لاکھ 10 ہزار 472 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 3 لاکھ 62 ہزار 924 مرد ووٹرز جبکہ 3 لاکھ 47 ہزار 548 خواتین ووٹرز ہیں ،  پشاور میں کُل ووٹرز کی تعداد 13ہزار 244  جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 6834 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6410 ہے۔  

پشاور میں تین نیبر اینڈ ویلج کونسلز کیلئے7 پولنگ اسٹیشنز اور 28 پولنگ بوتھز قائم کئے گئے ہیں۔