وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خوف سے سارے چور اکٹھے ہوگئے۔


پریس کانفرنس کے دوران معاون خصوصی شہباز گل نے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ شہباز گل نے کہا کہ کرپٹ ٹولہ اپنی چوری بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے، کرپٹ ٹولہ نے پاپڑ اور ریڑھی لگانے والوں کو راتوں رات امیر بنا دیا۔
شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے خوف سے یہ سارے چور اکٹھے ہوئے ہیں، ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنے والے اپنی چوری بچانے کے لیے ایک ہوگئے، اپوزیشن احتساب سے بچنے کے لیے تحریک عدم اعتماد لانی چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل اور پرسوں اپوزیشن کے حلقوں میں ہلچل دیکھی، اپوزیشن ایک دوسرے سے مل کر کہتے ہیں تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو ایک دوسرے کو کرپٹ کہتے تھے جب وزیراعظم عمران خان آئے تو اپوزیشن کو سب اکٹھا ہونا پڑ۔
معارن خصوصی نے کہا کہ شہباز شریف کے دن گنے جا چکے ہیں، ان کو این آر او اور نہ ڈھیل ملے گی، شہباز شریف فرد جرم سے بچنے کے لیے یہ سب کر رہے ہیں، ملک مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے 4 ارب روپے نکلے، شریفوں نے ملک مقصود چپڑاسی کو 9 ہزار روپے پر بھرتی کیا، شہباز شریف نے ملک مقصود چپڑاسی کو ارب پتی بنا دیا۔
شہباز گل نے کہا کہ آصف علی زرداری نے پاپڑ اور سموسے والے کو ارب پتی بنا دیا، غریبوں کو ارب پتی بنانے والوں کو تمغہ ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم احتساب کا پھندا اور مضبوط کریں گے۔
خیال رہے کہ اپوزیشن جماعت کے اتحاد پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا ہے۔

ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھا کشن میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
- 2 گھنٹے قبل

مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ’ہیری پوٹر‘ کی نئی ٹی وی سیریز کی پروڈکشن کا آغاز
- 6 گھنٹے قبل

نیتن یاہو کی حکومت سنگین سیاسی بحران کا شکار، اتحادی جماعت نےعلیحدگی اختیار کر لی
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

عمران خان کی 6 جبکہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
- 4 گھنٹے قبل

کراچی کے اہم ترین واٹر سپلائی نظام میں ایک بار پھر بڑا خلل، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن
- 6 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
- 5 منٹ قبل

برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل

حکومت اور شوگر انڈسٹری میں معاملات طے،چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان میں 4 جی کوریج خطے میں سب سے کم اور 5 جی کے لیے تیاری ناکافی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
- 3 گھنٹے قبل

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل