مریم نواز نے کہا ہے کہ بجلی عوام کی دسترس سے باہر ہوگئی ہے۔


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ واحد حکومت ہے جس میں عوام خود اپنے خلاف لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں روزانہ اضافے سے بجلی عوام کی دسترس سے باہر ہوگئی ہے، عوام سے روٹی اور دوسری ضروریات زندگی چھیننے کے بعد عوام سے وہ روشنیاں بھی چھین لی گئیں جو نوازشریف نے لوٹائی تھیں۔
یہ واحد حکومت ہے جس میں عوام خود اپنے خلاف لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 12, 2022
بجلی کی قیمتوں میں روزانہ اضافے سے بجلی عوام کے دسترس سے باہر ہوگئی ہے۔
عوام سے روٹی اور دوسری ضروریات زندگی چھیننے کے بعد عوام سے وہ روشنیاں بھی چھین لی گئیں جو نوازشریف نے لوٹائی تھیں۔
واضح رہے کہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے دسمبر 2021 کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا نے یکم فروری 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق اس کا اطلاق صرف فروری کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔
نیپرا کے نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل نومبر کا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ صارفین سے 4 روپے 30 پیسے جنوری میں چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف ایک ماہ کے لیے تھا۔
دسمبر کا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ نومبر کی نسبت ایک روپے 20 پیسے فروری میں کم چارج کیا جائے گا۔
نیپر اکا کہنا تھا کہ اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل





