جی این این سوشل

کھیل

انجری کے شکار اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی

پاکستان سپرلیگ سیزن 7 میں شامل ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انجری کے شکار  اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

گزشتہ روزکراچی کنگز کے خلاف لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران اسلام آباد کے2 کھلاڑی کپتان شاداب خان اور فاسٹ بولر ذیشان ضمیر انجری کا شکار ہوئےتھے۔

 شاداب کی عدم موجودگی میں کپتانی کے فرائض  آصف علی نے سرانجام دیے تھے۔

تاہم اب شاداب نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں کو انجری کے حوالے سے آگاہ کیا اور اپنی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے سب کھلاڑیوں اور ٹیم ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

شاداب نے لکھا کہ بدقسمتی ہے اب تک انجری کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا، برائے مہربانی میرے اور میری ٹیم کے لیے دعا کریں۔

پاکستان

شہباز شریف متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر نامزد

مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر نامزد

وزیراعظم شہباز شریف کو متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر نامزد کر دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا جس میں شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کیا گیا۔ نواز شریف ، شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، اسحاق ڈار اور دیگر نے اجلاس میںشرکت کی۔

شہباز شریف اور احسن اقبال نے قائم مقام صدر کے لیے نواز شریف کا نام تجویز کیا، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار، پرویز رشید اور دیگر اراکین نے حمایت کی تاہم نواز شریف نے شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کر دیا۔

شہباز شریف 28 مئی تک مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر رہیں گے، اس موقع پر جنرل کونسل اجلاس کی تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا، 28 مئی کو ہونے والے اجلاس میں آج کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مفیدمواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو نے ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مفیدمواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مفیدمواقع موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو نے ملاقات کی، ملاقات میں تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب اور جاپان کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی وفود کے تبادلوں کا جائزہ طلبہ کے فیکلٹی پروگراموں کو فروغ دینے پر اصولی اتفاق، پنجاب اور جاپان  کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی مفادات اور اشتراک کارگرہو سکتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مفیدمواقع موجود ہیں، پنجاب بڑی کنزیومر مارکیٹ کے طورپرابھر رہا ہے، پنجاب کی سکلڈ نوجوانوں کی افرادی قوت جاپانی اداروں میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔

جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو نے اپنی گفتگو میں کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے عوامی رابطے ناگزیر ہیں، جاپان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ اشتراک کار کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیارہ پاکستانی طلباء ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریوں کے لیے MEXT سکالرشپس پر جاپان میں زیر تعلیم ہیں، پاکستان میں عوامی سماجی بہبود کے لیے جاپان کے متعدد پراجیکٹ جاری ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بتایاجائے کیا وجہ تھی ہماری حکومت کا تختہ الٹاگیا، نواز شریف

پارٹی کے بہترین ساتھیوں پر سنگین مقدمات بنائےگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بتایاجائے کیا وجہ تھی  ہماری حکومت کا تختہ الٹاگیا، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بتایاجائے کیا وجہ تھی جو 1993 میں ہماری حکومت کا تختہ الٹا گیا تھا، جنہوں نے پاکستان کو تباہ و برباد کیا ان کا احتساب ہونا چاہیے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سینٹرل ورکنگ کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قائد نوازشریف نے کہا کہ آپ سب کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے، بہت عرصے بعد ہم سب ایک جگہ جمع ہوئے ہیں، پورے ملک سے پارٹی قیادت یہاں موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے پیار بھرا پیغام دینا چاہتا ہوں، یہاں موجود ایک ایک چہرہ مسلم لیگ (ن) کا ستون ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ پارٹی کے بہترین ساتھیوں پر سنگین مقدمات بنائےگئے، مشکل حالات میں مسلم لیگ (ن) نے بہادری سے حالات کا مقابلہ کیا، مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر جھوٹے مقدمات چلائےگئے، مرحومہ کلثوم نواز کی جدوجہد تاریخی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بتایاجائے کیا وجہ تھی جو 1993میں ہماری حکومت کا تختہ الٹاگیا؟ ہماری حکومت جاری رہتی تو ہمارا ملک دنیا میں ایک مقام حاصل کرچکا ہوتا، میرے دور اقتدار میں ہی موٹرویز بننا شروع ہوگئی تھیں، سب جانتے ہیں موٹرویز نے ملکی معیشت میں کتنا اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ سازش کےبعد پاکستان میں دھرنے شروع کردیئےگئے، مجھے سمجھ نہیں آئی انہوں نے کیوں دھرنے شروع کیے، سمجھ نہیں آئی ان کو کہاں سے اشارہ ملا، آپ بتاتے توسہی ہم دھرنے شروع کرنے لگےہیں، مجھے کہا تعاون کریں گے اوریہاں ڈی چوک میں دھرنے شروع کردیئے، میں نے کابینہ سےکہا تھا ان کو مت چھیڑنا۔

قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ کچھ ارکان نے کہا ان پر لاٹھی چارج ہوناچاہیے، لاٹھی چارج کے بغیر کام ٹھیک ہوگیا، چینی صدرپاکستان آرہےتھےاورباربار منسوخی کا کہا جارہاتھا، ہمیں چینی صدرکودھرنوں میں بلانے میں مشکل آرہی تھی، چینی صدر پاکستان آئے اور سی پیک کا معاہدہ ہوا، چینی صدرنے خودکہا سی پیک آپ کیلئے چین کی طرف سےتحفہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll