پاکستان
امریکی سپریم کورٹ میں پہلی سیاہ فام خاتون جج مقرر
امریکی صدر نے سپریم کورٹ میں پہلی سیاہ فام خاتون کو جج مقررکردیا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے 51 سالہ سیاہ فام جسٹس کیتن جی براون جیکسن کو امریکی سپریم کورٹ میں بہ طور جج تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔امریکی صدر نے ٹویٹر یہ خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ جج کیتن جی براو¿ن جیکسن کو سپریم کورٹ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ قانون کے روشن دماغوں میں سے ایک ہیں اور ایک غیر معمولی جج ہوں گی۔
I’m proud to announce that I am nominating Judge Ketanji Brown Jackson to serve on the Supreme Court. Currently serving on the U.S. Court of Appeals for the D.C. Circuit, she is one of our nation’s brightest legal minds and will be an exceptional Justice.https://t.co/iePvhz1YaA pic.twitter.com/Nzqv2AtN8h
— President Biden (@POTUS) February 25, 2022
جیکسن کو 2013 میں وفاقی عدالت میں تعینات کیا گیا تھا۔ اس نے پچھلے سال تین ریپبلکن سینیٹرز کی حمایت حاصل کی جب انہیں واشنگٹن ڈی سی کورٹ آف اپیلز میں ترقی دی گئی۔
پاکستان
قومی اسمبلی،سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد کےحوالے سے بل کی منظوری
ایوان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجر ترمیمی بل 2024 اور اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2024 کی بھی منظوری دی
قومی اسمبلی نے آج سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد کے حوالے سے ترمیمی بل 2024 کی منظوری دی۔
تفصیلات کے مطابق یہ بل وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔
بل کے اہم نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیرقانون نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے ججوں کی تعداد کے حوالے سے ترمیمی بل کے تحت ججوں کی تعداد چونتیس تک بڑھائی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا یہ بل مجاز عدالت میں زیرالتواء مقدمات کے معاملے کا مسئلہ حل کرنے کیلئے لایا جارہا ہے۔
ایوان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجر ترمیمی بل 2024 اور اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2024 کی بھی منظوری دی۔
وزیرقانون نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2024 کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد نو سے بڑھا کر بارہ کردی گئی ہے۔
ایوان سے منظور کئے گئے دیگر بلوں میں پاکستان آرمی ترمیمی بل 2024، پاکستان ائیرفورس ترمیمی بل 2024 اور پاکستان نیوی ترمیمی بل 2024 شامل ہیں۔
یہ بل وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے پیش کئے ، ایوان کا اجلاس کل دن گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
پاکستان
عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، میڈیکل بورڈ کی جانب سے صحت تسلی بخش قرار
میڈیکل بورڈ میں پمز اسپتال کے 3 ڈاکٹرز اور بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف شامل تھے
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔
میڈیکل بورڈ کی جانب سے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا گیا، میڈیکل بورڈ میں پمز اسپتال کے 3 ڈاکٹرز اور بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف شامل تھے۔
چار ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا ایک گھنٹے تک طبی معائنہ کیا اور ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔
عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کے کچھ ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔
ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ تیار کی جائے گی جو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی
تجارت
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
10گرام سونا 600 روپےمہنگاہوا جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار227 روپے ہوگئی
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا 700 روپے مہنگا ہوگیا۔
سونے کی قیمت میں 700 روپے کےاضافہ کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 83 ہزار700 روپے ہوگئی۔
10گرام سونا 600 روپےمہنگاہوا جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار227 روپے ہوگئی۔
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
تفریح 2 دن پہلے
اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
تجارت 14 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے اچانک پشاور پہنچ گئیں
-
علاقائی ایک دن پہلے
لاہور میں اسموگ کی ابتر صورتحال ، ایک ہفتے کے لیے پرائمری اسکول بند کرنے کا فیصلہ