یوکرین کی گلیوں اور میدانوں سے سامنے آنے والے مناظر سانحے سے کم نہیں، برطانوی وزیراعظم
لندن : برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ یوکرین کی گلیوں اور میدانوں سے سامنے آنے والے مناظر سانحے سے کم نہیں، بہادر نوجوان اور معصوم شہریوں کو ماراجارہاہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے روس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں آتا کہ اس جنگ پر تمہارانام ہے، یوکرین کی گلیوں اور میدانوں سے سامنے آنے والے مناظر سانحے سے کم نہیں ہیں بہادر نوجوان اور معصوم شہریوں کو ماراجارہاہے، شہروں اور قصبوں سے ٹینک گزررہے ہیں،آسمان سے بلاتفریق میزائلوں کی بارش ہورہی ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ایک نسل بلکہ اس سے زیادہ وقت گزرچکاہےکہ ہم نے یورپ میں ایساخون بہادیکھاہو، ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیں ایسا کبھی دوبارہ نہ دیکھنا پڑے ،برطانیہ کے لوگ یوکرین کی سرزمین پرغیرمنصفانہ حملےکی گھڑی میں یوکرینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، ہم آپ کی حکومت ،فوج اور لوگوں کی جارحانہ بہادری اور حب الوطنی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
بورس جانسن کا کہنا تھا کہ میں صدرزیلنسکی اور وزیراعظم سے قریبی رابطے میں ہوں، یہ یوکرین اور روس کیلئے سانحہ ہے، اس بحران اور سانحے کا خاتمہ ہوناچاہیے، دنیاکو آزاد اور خودمختار یوکرین کی ضرورت ہے۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل





