Advertisement
پاکستان

وزیر اعلی پنجاب سے مسلم لیگ ن کے صوبائی وزیر میاں جلیل شرقپوری کی ملاقات

لاہور: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں جلیل شرقپوری کی ملاقات ہوئی ہے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مارچ 10 2022، 5:19 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعلی پنجاب سے مسلم لیگ ن  کے صوبائی وزیر  میاں جلیل شرقپوری کی ملاقات

جی این این کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے میاں جلیل شرقپوری  کی ملاقات میں  سیاسی صورتحال اور حلقے  میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔  میاں جلیل شرقپوری  نے  وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ 

مسلم لیگ ن کے صوبائی وزیر نے وزیراعلی ٰ پنجاب سے  ملاقات میں کہا کہ  آپ خلوص نیت سے پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں،آپ نے سیاست میں شائستگی، رواداری اور شفافیت کے کلچرکو فروغ دیا ہے  اور  آپ منتخب نمائندوں  کو عزت دیتے ہیں ، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر تے ہیں۔ 

سردار عثمان  بزدار کا کہنا تھا   کہ ارکان پنجاب اسمبلی میرے ساتھی ہیں، سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں  ، منتخب نمائندوں کی عزت میری عزت ہے۔ پارلیمنٹرینز  کے احترام پر حرف نہیں آنے دیں گے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اپوزیشن کو موجودہ نازک صورتحال کا ادراک تک نہیں ، اپوزیشن آگ سے کھیل رہی ہے ، سیاسی انتشار  پھیلا کر  وطن عزیز کی معیشت کو غیر مستحکم کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے ، اپوزیشن سیاسی افراتفری  پیدا کر کے ترقی کا سفر روکنے کی کوشش کر رہی ہے ،تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو شکست ہو گی۔

Advertisement
Advertisement