Advertisement
ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کے ویب صارفین کی سکیورٹی کیلئے نیا سکیورٹی فیچر متعارف

اس فیچر کا مقصد یہ جاننا ہے کہ آیا صارفین کے واٹس ایپ ویب کوڈ کے ساتھ کسی نے چھیڑ چھاڑ تو نہیں کی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 14th 2022, 9:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
واٹس ایپ کے ویب صارفین کی سکیورٹی کیلئے نیا سکیورٹی فیچر متعارف

مقبول میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے کلاؤڈ سروس کمپنی کلاؤڈ فلیر کے تعاون سے ایک نیا سکیورٹی فیچر متعارف کروایا ہے۔

واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ کا نیا فیچر ’کوڈ ویری فائی ‘ کے نام سے ہے جو بنیادی طور واٹس ایپ کے ویب براؤز کی توسیع ہے۔

اس فیچر کا مقصد یہ جاننا ہے کہ آیا صارفین کے واٹس ایپ ویب کوڈ کے ساتھ کسی نے چھیڑ چھاڑ تو نہیں کی۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق کوڈ ویری فائی کا فیچر انسٹالیشن ہونے کے بعد واٹس ایپ ویب استعمال کرتے وقت خود بخود کام کرے گا۔

فیچر استعمال کیسے کیا جائے گا؟
فیچر استعمال کرنے پر واٹس ایپ 3 مختلف میسجز دکھائے گا۔

1: کوڈ ویری فائی پر موجود سبز آئیکن اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ صارف واٹس ایپ ویب کا مستند ورژن استعمال کررہا ہے اور کوڈ تصدیق شدہ ہے۔

2: کوڈ ویری فائی پر سرخ آئیکن کوڈ کے غیر تصدیق شدہ ہونے کی نشاندہی کرے گا۔

3: کوڈ ویری فائی کے فیچر پر اورنج آئیکن کی نشاندہی ممکنہ خطرے کا پتا دے گا۔

فیچر کہاں سے ڈاؤن لوڈ کیاجائے؟
کوڈ ویری فائی کا فیچر ویب براؤزر اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیاجاسکتا ہے۔

یہ سکیورٹی فیچر فی الحال گوگل کروم ، موزیلا فائرفوکس اور مائیکروسوفٹ ایڈج پر دستیاب ہیں۔

Advertisement
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • ایک دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • ایک دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • ایک دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 دن قبل
Advertisement