وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ مائنس ون کے بارے میں نہیں جانتا لیکن پلس ون کا پتہ ہے جو عمران خان ہے۔


وزارت داخلہ میں پریس کانفرنس شیخ رشید نے کہا کہ میڈیا میں خبریں ہیں کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو بلایا جارہا ہے ، اس طرح تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کی تاریخ یکم یا 2 اپریل کو بنتی ہے۔ اسلام آباد میں 2 اپریل تک 8 ہزار پولیس ،2 ہزار رینجرز اور ایک ہزار ایف سی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔
مائنس ون سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، 27 مارچ کے جلسے میں جاؤں گا اور تقریر بھی کروں گا میرا حلقہ میرے ساتھ ہے، مرد کی زبان ہوتی ہے، پنڈی والے دوستی اور دشمنی نبھاتے ہیں، مائنس ون کیا چیز ہے نہ جانتا ہوں اور نہ ہی مانتا ہوں، میں پلس ون کو جانتا ہوں جو عمران خان ہے۔ 
ناراض ارکان سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ اصلی اور نسلی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ یہ سیاست ہے، اونچ نیچ ہوجاتی ہے، اللہ کو منظور ہوا تو اتحادی جماعتوں اور ناراض ارکان واپس آجائیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سرے محل اور سوئس اکاؤنٹ سمیت چوری کے پیسے سے بندے خریدے جا رہے ہیں، رکن قومی اسمبلی مال لے کر واپس آجائیں، ان کے پاس حرام کا مال ہے، ان کے نصیب میں بھی اپنا مال کھانا نہیں، اس لئے وہ کہتے ہیں کہ ناراض ارکان اسمبلی مال اپوزیشن کا کھائیں اور کام عمران خان کے لیے کریں۔
بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سیاست کے میدان میں بلاول کے دودھ کے دانت نہیں نکلے اور وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم دھرنا دیں گے، اپنی شکل دیکھو ، کوئی مائی کا لعل ہے تو او آئی سی کانفرنس میں مداخلت کرکے بتائے، ان کی چیخیں آسمان تک سنائی دیں گی۔ ذمہ داروں کا ایک فون آیا تو سب 90 ڈگری کے زاویے میں گھوم گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 22 اور 23 مارچ کو او آئی سی اجلاس کی وجہ سے قومی اسمبلی کا ہال وزارت خارجہ کے پاس رہے گا، او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے 500 سے 600 اہم غیر ملکی شخصیات آرہی ہیں۔ 24 تاریخ تک اسلام آباد میں غیر ملکی وزرائے خارجہ ہوں گے، 25 مارچ کو جوڈو کراٹے ہونے ہیں تو ہوجائیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے 8 مارچ کو عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی تھی۔ اس کے حساب سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تاریخ 21 اور 22 مارچ بنتی ہے لیکن اسپیکر کا استحقاق ہے کہ وہ ملکی حالات کے پیش نظر اجلاس کی تاریخ کو آگے کرسکتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سندھ ہاوس میں جو کچھ ہوا ہے اس کی مذمت کرتا ہوں،آج کے بعد تمام اہم عمارات کو رینجرز اور ایف سی کی حفاظتی تحویل میہں ہوں گی، کسی شخص کے راستے میں ووٹ دینے کی کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 27 تاریخ کو عمران خان جلسہ کررہے ہیں اور شہباز شریف کو بھی پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے، عمران خان اپنی جگہ کا انتخاب کریں اور اپوزیشن اپنی جگہ کا انتخاب کریں، نوڈیرو ، لاہور اور پشاور سے لے کر ان کی جلسہ گاہ تک کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، ہم دونوں کے الگ جلسوں کے انتظامات کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی ٹی وی کے بے بنیاد پراپیگنڈے کی تردید، اسرائیل کو تسلیم کیا اور نہ ہی فوجی تعاون زیر غور ہے،پاکستان
- 6 hours ago

پنجاب میں قبضہ مافیا کا راج ختم، پراپرٹی آرڈیننس منظور
- 9 hours ago

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی، گورنر آج حلف لیں گے
- 10 hours ago

بلوچستان حکومت میں کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل کر دی
- 8 hours ago

سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری، ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد تک اضافے کی منظوری
- 7 hours ago

550 غیر قانونی افغان شہری واپس بھیجے گئے،5 ہزار نے رضاکارانہ طور پر شہر چھوڑ دیا: لاہور پولیس
- 2 hours ago

نیٹ فلکس کی مقبول سائنس فکشن سیریز ’’اسٹرینجر تھنگز‘‘ کے آخری سیزن کا ٹریلر جاری
- 3 hours ago

کاروبای ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 4 hours ago

سعودی عرب نے اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا
- 10 hours ago

پاک فوج دفاع وطن کے لیے پرعزم ، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 hours ago

جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں شامل ہیں، وزیرا طلاعات
- 9 hours ago

کینیڈا میں ایک اور سکھ رہنما کا قتل، بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کا مبینہ نیٹ ورک بے نقاب
- 6 hours ago












