کھیل
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج لاہور میں شروع ہوگا
لاہور : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ میچ صبح 10 بجے شروع ہوگا۔
میچ کےلیے تیاریاں مکمل ہوگئیں جبکہ ٹیموں نے بھرپور ٹریننگ سیشنز بھی کیے، بولنگ بیٹنگ فیلڈنگ کی ڈرلز بھی کیں اور اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔ پاکستان ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو پیٹ کمنز لیڈ کریں گے۔
آسٹریلیا نے تو کراچی میں کھیلنے والی فائنل الیون کو ہی آخری ٹیسٹ کےلیے بھی برقرار رکھا ہے ، البتہ پاکستان کی جانب سے فائنل الیون کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ، جو آخری دن وکٹ دیکھ کر کیا جائے گا۔
آسٹریلوی ٹیم لاہور پہنچ چکی ہے اور 24سال بعد آسٹریلین ٹیم کے لاہور آنے پر تمام شائقین کرکٹ بہت خوش ہیں.
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کو ’بینو قادر ٹرافی‘ کا نام دیا گیا تھا جس کا پنڈی میں کھیلا جانے والا پہلا اور کراچی میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔
دوسری جانب لاہور پولیس نے بھی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں ، اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کاکہنا ہے کہ کھلاڑیوں،انتظامیہ اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ 8ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،10ایس پیز،31ڈی ایس پیز،77ایس ایچ اوزتعینات کیے گئے ہیں ۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سکیورٹی بارے ایس اوپیز پر من وعن عملدرآمد کروایا جائیگا۔ اس بارے نجی ہوٹل، قذافی اسٹیڈیم،روٹ پرایلیٹ45،ڈولفن204، پی آریوکی107ٹیموں کی پٹرولنگ بھی کی جارہی ہے جبکہ اسٹیڈیم کے گردو نواح،مختلف مقاما ت پرناکہ جات لگائے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق شہریوں کو03درجاتی حصار سے گزرنے کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی۔ شائقین کرکٹ دورانِ چیکنگ پولیس اہلکاروں سے تعاون کریں ، دوران میچز شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
تفریح
چاہت فتح علی خان نےویڈیو لیک کے معاملے پر نوجوانوں کو کیا مشورہ دیا؟
چاہت فتح علی خان نے نوجوان لڑکے لڑکیوں سے درخواست ہے کہ آپ کوئی بھی گندی ویڈیو نہ بنائیں اور نہ اسے وائرل کریں یہ اچھی بات نہیں ہے
سوشل میڈیا پر اپنے مزاحیہ اور منفرد انداز سے گلوکاری کرنے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے ویڈیو لیکس ہونے کے معاملے پر نوجوانوں کو قیمتی مشورہ دے ڈالا ۔
ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں چاہت فتح علی خان نے نوجوان لڑکے لڑکیوں سے درخواست ہے کہ آپ کوئی بھی گندی ویڈیو نہ بنائیں اور نہ اسے وائرل کریں یہ اچھی بات نہیں ہے'۔
چاہت فتح علی خان نے مزید کہا کہ ایسی ویڈیوز جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں تو چھوٹے بچوں اور فیملیز کی نظر سے گزرتی ہیں۔ جو اچھی بات نہیں ہے۔
اس کے ساتھ ہی مزاحیہ گلوکار نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کو اچھے راستے سے کمانے کا ذریعہ بنائیں۔
چاہت فتح علی خان نے ایسے وقت میں درخواست کی ہے جب حال ہی میں سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر مناہل ملک، امشا رحمٰن اور متھیرا کی مبینہ فحش ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔
پاکستان
پی ٹی آئی سے کسی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، وزیر اطلاعات
پاکستان کی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی الزام ان اعداد و شمار کو رد نہیں کر سکتا
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے کسی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مختلف ممالک سے سرمایہ کاری آ رہی ہے۔ اور معیشت ترقی کر رہی ہے۔ مہنگائی پچھلے سال 32 فیصد اور اس سال 6.9 فیصد پر آ چکی ہے۔ پہلی سہ ماہی میں 8.8 ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان آئیں جبکہ شرح سود کمی سے معیشت بہتر ہو رہی ہے۔
پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ بھی پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی اشاریوں میں بہتری کی علامت ہے۔
پاکستان کی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی الزام ان اعداد و شمار کو رد نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی دوست ملک پاکستان سے تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ تو اسی تاریخ پر احتجاج کی کال دے دی جاتی ہے۔ چین کے صدر کے دورہ کے موقع پر احتجاج اور دھرنا دیا گیا۔
علاقائی
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
گرفتار ملزمان میں صابر، ولید، محمد عدنان، فیصل، محمد فہیم، سمیر اور احسان پٹھان شامل ہیں
پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پرانا گولیمار سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے7 کارندوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں صابر، ولید، محمد عدنان، فیصل، محمد فہیم، سمیر اور احسان پٹھان شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 8 عدد نائن ایم ایم پسٹل، 550 عدد مختلف اقسام کا ایمونیشن، 16 عدد موبائل فونز، 2700 گرام تنزانیہ، 1280 گرام آئس، 4 عدد وائی فائی ڈیوائسز، ایک عدد موٹر سائیکل اور نقد ی بھی بر آمد کر لی گئی۔
تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کالعدم تنظیم بی ایل اے کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی، ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے اور پولیس کو مختلف ایف آئی آرز میں مطلوب تھے، ملزمان کا تعلق کاشف ڈاڈا، نعیم ڈاڈا، کمال اور کاشف سندھی گروپس سے ہے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
-
دنیا ایک دن پہلے
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ
-
پاکستان 2 دن پہلے
الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
روس کا یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ
-
دنیا ایک دن پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا
-
جرم 2 دن پہلے
پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38افراد جاں بحق اور 29زخمی