اس وینیو پر پاکستان نے 40 میچز کھیلے ہیں جن میں 12 بار جیت حاصلی کی اور 6 میں شکست ہوئی


لاہور : آسٹریلیا پاکستان فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
راوپنڈی اور کراچی کے بعد آج آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیمیں لاہور اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ 13سال بعد قذافی اسٹیڈیم میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلا جائے گا۔
اس وینیو پر پاکستان نے 40 میچز کھیلے ہیں جن میں 12 بار جیت حاصلی کی اور 6 میں شکست ہوئی جبکہ 22 مقابلے ڈرا ہوئے۔ آسٹریلیا سے 5ٹیسٹ میں 1-1 سے پلڑا برابر رہا،3میچز نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئے۔
اس میدان میں پاکستان اور آسٹریلیا آخری بار 1994میں آمنے سامنے آئے تھے، اور اب 28 سالوں بعد پاک سیریز کے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری ٹیسٹ کھیلیں گی۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم پری میچ ورچوئل پریس کانفرنس میں سیریز جیتنے کے لئے پرعزم نظر آئے ، انہوں نے کہا کہ ہوم گراونڈ میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کا مزہ ہی کچھ اور تمام کھلاڑی آسٹریلیا سے سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے آسٹریلین ٹیم 24 سالوں بعد پاکستان میں موجود ہے، تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں دو ڈرا ہو چکے ہیں، جبکہ آخری فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ پہلا ٹیسٹ راولپنڈی جبکہ دوسرا کراچی میں کھیلا گیا۔

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- 5 گھنٹے قبل

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی
- 6 گھنٹے قبل

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون، اور تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
- 4 گھنٹے قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- ایک دن قبل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 4 گھنٹے قبل

این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور کر غزستان کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،دو طرفہ تعاون مضبوط بنانے کا عزم
- 5 گھنٹے قبل












.webp&w=3840&q=75)
.jpg&w=3840&q=75)

