اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کا48واں اجلاس کل اسلام آبادمیں شروع ہوگا
اسلام آباد : اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا48 واں اجلاس کل اسلام آباد میں شروع ہورہاہے۔


تفصیلات کے مطابق یہ دوروزہ وزارتی اجلاس اتحاد، انصاف اور ترقی کے لئے شراکت داری کے موضوع پر ہورہاہے ۔ اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں اور مبصرممالک کے وزرائے خارجہ اوراعلیٰ سطح کے وفود اجلاس میں شرکت کریں گے اور وہ 23مارچ کی یوم پاکستان پریڈ میں اعزازی مہمان ہوں گے۔
چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی مہمان خصوصی کے طورپرشرکت کریں گے۔عرب لیگ اور خلیج تعاون کونسل سمیت او آئی سی کے غیر رکن ممالک کے حکام اوراقوام متحدہ اور علاقائی و عالمی اداروں کے اعلیٰ نمائندے بھی اجلا س میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کل اجلاس کی افتتاحی نشست سے کلیدی خطاب کریں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اسلامی دنیا کو سیاسی، سیکیورٹی ،سماجی اوراقتصادی شعبوں میں موجود مواقع اوردرپیش چیلنجوں کے تناظرمیں اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کی کانفرنس خصوصی اہمیت اختیار کرگئی ہے۔عالمی وعلاقائی اہمیت کے معاملا ت پرغوروخوض سمیت کانفرنس میں فلسطین اورمقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہاریکجہتی اور ان کی دیرینہ حمایت کااعادہ کیاجائے گا ۔
کانفرنس میں ا سلام مخالف پروپیگنڈے کی روک تھام کاعزم دہرایاجائے گا اور ماحولیاتی تبدیلی، کوروناوباء سے بچائو کی ویکسین کی فراہمی میں ناہمواری اور پائیدارترقیاتی اہداف کے حصول میں درپیش مشکلات پر غورکیاجائے گا۔
کانفرنس میں بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی سنگین خلاف ورزیوں کاجائزہ لیاجائے گا اس موقع پر جموں وکشمیرکے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کاوزارتی اجلاس بھی ہوگا ۔
وزارتی اجلاس میں او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے گزشتہ سال دسمبرمیں اسلام آباد میں ہونے والے غیرمعمولی اجلاس میں افغانستان میں انسانی مصائب ومشکلات کے تدارک کے لئے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمدکاجائزہ بھی لیاجائے گا۔

لندن میں آج شب گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کیوں کردی جائیں گی ،مگر کیوں؟
- 3 hours ago

راولپنڈی :ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ،مزید 19 نئے کیسز رپورٹ
- 4 hours ago

معروف امریکی جریدے فارن پالیسی نے پاکستان کو "خطے کا سفارتی فاتح" قرار دے دیا
- 7 hours ago

بلوچستان کی ترقی ملک کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،وزیر اعظم شہباز شریف
- 6 hours ago

صوبائی حکومت نے دفعہ 144 کے نفاذ میں ایک دفعہ پھر توسیع کر دی
- 4 hours ago

برطانوی پاکستانی ماہرِ تعلیم سید زین عباس کا عالمی اعزاز، تعلیمی خدمات پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری
- 5 hours ago

کوئٹہ: پولیس پارٹی پرمسلح افراد کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں تین ملزمان مارے گئے
- 3 hours ago

تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 3 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
مسلسل پانچ دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 hours ago

مہنگے ٹماٹر کی قیمتوں میں نمایاں کمی، سبزی و فروٹ کی قیمتیں بے لگام
- 5 hours ago

دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے،آئی ایس پی آر
- 6 hours ago
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات
- 5 hours ago











