اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشی اشاریے مثبت ہیں، ماضی کی کسی حکومت نے ساڑھے 3 سال میں ہم سے زیادہ کام نہیں کیا ۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پمز ہسپتال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پمز ایمرجنسی کے لیے پیسہ دینے پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں 1985 کے بعد اسلام آباد میں پہلا اسپتال بن رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج اسلام آباد میں جناح اسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے، اسلام آباد کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، یونیورسل ہیتھ کوریج ترقی یافتہ ممالک میں نہیں ملتی۔ اسلامی فلاحی ریاست کی جانب بڑھنے کی طرف صحت کارڈ پہلا قدم ہے لوگ علاج کے لئے قرضے لیکر مقروض ہو جاتے ہیں۔آج لوگ اس اسپتال میں بھی علاج کروا سکتے ہیں جہاں وہ تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔
ان کاکہنا تھا کہ میرا خواب تھا کہ ہمارے شہریوں کو ایسا کارڈ ملے کہ وہ نجی اسپتالوں میں علاج کراسکے۔ ہم اپنے عوام کے لیے مفت علاج کی سہولت دے رہے ہیں، ہم نے صحت کارڈ کا منصوبہ خیبر پختونخوا سے شروع کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب پرائیویٹ سیکٹر بھی دیہاتوں میں جاکر اسپتال بنا سکتے ہیں، ہیلتھ کارڈ کی وجہ سے پرائیویٹ سیکٹر کو دیہاتی علاقوں میں اسپتال بنانے کا موقع ملا ہے، تعلیم کے سسٹم کی وجہ سے نچلا طبقہ کبھی اوپر نہیں آ سکا، لوگ خود کو تعلیم یافتہ ثابت کرنے کے لئے اپنی گفتگو کا آغاز انگریزی میں کرتا ہے، نبی کی سیرت پڑھے بغیر کریکٹر بلڈنگ ممکن نہیں ہے جو قوم نبی کی سنت پر چلے گا وہ قوم اوپر آ جائے گی۔
رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ آپؐ پوری انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے، ریاست مدینہ میں تلواروں سے انقلاب نہیں لایا گیا بلکہ لوگوں کی سوچ بدلی گئی، رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی سے نوجوانوں کو تربیت ملے گی، ان میں شعور بیدار ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ میرٹ کے اوپر لوگوں کو لے کر آنا ہے، سرکاری اسپتالوں کا انتظام چلانے کے لئے بورڈز قائم کئے گئے، میرٹ کے نظام پر عمل کرنے کے لیے بورڈ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، لوگوں کو سینیئر اور جونیئر کے بجائے میرٹ کی بنیاد پر آگے لایا جائے۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 14 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 14 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 10 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 14 گھنٹے قبل

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 12 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 10 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 13 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 گھنٹے قبل