پاکستان
وزیراعظم نے پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی سربراہی میں سیاسی کمیٹی کا اجلاس کل بنی گالا میں ہوگا ، اجلاس میں وفاقی وزراء اور پارٹی رہنما شریک ہوں گے جس میں سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال ہو گا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو اتحادیوں اور ناراض ارکان سے روابط پر بریفنگ دی جائےگی، وزیر اعظم کو سپریم کورٹ میں دائر ریفرنس پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے 27 مارچ کے جلسے کی تیاریوں پر بھی مشاورت ہوگی۔
پاکستان
حامد خان کا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلاء تحریک شروع کرنے کا اعلان
30 نومبرکو پنجاب بھرسے وکلا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تحریک کے لیے اکٹھا ہوں گے، سابق صدر سپریم کورٹ بار
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر حامد خان نے اعلان کیا ہے کہ 30 نومبرکو پنجاب بھرسے وکلا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تحریک کے لیے اکٹھا ہوں گے، یہ کوئی سیاسی تحریک نہیں ہوگی بلکہ وکلا کی تحریک ہوگی۔
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم کو تمام وکلا نے مسترد کردیا ہے، اس ترمیم سے عدالتی نظام کا بیڑا غرق ہوجائے گا، ججز آتے جاتے رہتے ہیں لیکن وکلا ہمیشہ لڑتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق انہوں نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کا آئینی حق ہے کہ وہ احتجاج کرے لیکن حکومت نے تمام راستے بند کردیے، اس سے بڑی کامیابی کیا ہوگی کہ پوری حکومت خوفزدہ ہے اور لوگوں کو مجبور کرکے ان کو مفلوج کر کے جمہوریت نہیں آتی۔
حامد خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار کے انتخابات پر وائٹ پیپر جاری کریں گے، انتخابات میں ایجنسیوں کی مداخلت ہوئی اور دھاندلی کرائی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ سے خوشحال خان اور خیبرپختونخوا سے حبیب قریشی جیت گئے تھے لیکن ان دونوں کو دوبارہ گنتی کے دوران ہرایا گیا، جس کے تمام ثبوت سامنے لائیں گے۔
دنیا
اسرائیلی فورسز کے لبنان اور غزہ میں وحشیانہ حملے، 84 لبنانی جبکہ 35 فلسطینی شہید
اسرائیلی حملوں میں اب تک 44 ہزار 211 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں
اسرائیلی فورسز کے لبنان اور غزہ میں وحشیانہ حملے جاری ہیں،بیروت سمیت کئی مقامات پر حملوں میں 84 لبنانی شہری شہید ہوگئے۔
لبنان پراسرائیلی حملوں میں اب تک 3 ہزار 754 شہری شہید ہوچکے ہیں،اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری کے نتیجے میں 35 فلسطینی شہیداور 94 زخمی ہوگئے،اسرائیلی حملوں میں اب تک 44 ہزار 211 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
دوسری طرف یورپی یونین خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل لبنان کےدورے پر بیروت پہنچ گئے ہیں،انہوں نے بیروت میں لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پرجوزف بوریل نے عالمی برادری پر زوردیاکہ وہ جنگ بندی کے لئے پائیدار اقدامات کرے، لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے جوزف بوریل کو بتایا کہ اسرائیل نے لبنان کے 37 دیہات تباہ کر دئیے ہیں۔
حزب اللہ نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر راکٹوں کی برسات کردی جس کے نتیجے میں تل ابیب میں سائرن بج اٹھے، حیفا اور نہاریہ میں آگ بھڑک اٹھی،زمینی آپریشن میں اسرائیلی فوج کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پاکستان
سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن سب جیل قرار، گرفتار احتجاجی شرکا کو رکھا جائے گا
سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنر ایکٹ 1894 کی سکیشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے، اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنر ایکٹ 1894 کی سکیشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے، جس کی منظوری وزارتِ قانون اور پارلیمانی افیئرز نے دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ احتجاج میں گرفتار ہونے والے مظاہرین کو اس سب جیل میں رکھا جائے گا۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
-
پاکستان ایک دن پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
کھیل 7 گھنٹے پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
پاکستان 2 دن پہلے
سعودی عرب مخالف بیان ،بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج
-
علاقائی 2 دن پہلے
صوبائی حکومتوں کی جانب سے پنجاب اور بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ
-
علاقائی 6 گھنٹے پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی
-
پاکستان 2 دن پہلے
بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان