تجارت
سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
کراچی: سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں ہفتے تیسری بار سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 31 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 740 روپے پر پہنچ گئی۔
گزشتہ کاروباری روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
دنیا
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
لارڈ ولیم ہیگ آئندہ برس کےآغاز میں 10 برس کے لیے چانسلرکا عہدہ سنبھالیں گے,لارڈولیم آکسفورڈ یونیورسٹی کی 800 سالہ تاریخ میں160 ویں چانسلر منتخب ہوئےہیں
برطانوی میڈیاکا کہنا ہے کہ ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب ہوگئے۔
ولیم ہیگ 50فیصد سے زیادہ ووٹ لے کر سر فہرست رہے، ولیم ہیگ برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ بھی رہ چکے ہیں, ولیم ہیگ کنزویٹو پارٹی کے مرکزی لیڈر بھی رہ چکے ہیں۔
لارڈ ولیم ہیگ آئندہ برس کےآغاز میں 10 برس کے لیے چانسلرکا عہدہ سنبھالیں گے,لارڈولیم آکسفورڈ یونیورسٹی کی 800 سالہ تاریخ میں160 ویں چانسلر منتخب ہوئےہیں.
خیال رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے لیے کاغذات جمع کروائے تھے,تاہم یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والی حتمی فہرست میں عمران خان کا نام شامل نہیں تھا۔
پاکستان
اٹک میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج
حضرو پولیس کی جانب سے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے
اٹک پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
اٹک کی تحصیل حضرو کی پولیس کی جانب سے درج کے گئے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں 5 اراکین اسمبلی سمیت 15 ہزار نامعلوم کارکنان بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق 22 فوجداری دفعات کے تحت درج مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
تحریک انصاف کے کارکنان نے حملہ کر کے 78 پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا جبکہ ملزمان مسلح اسلحہ سوٹے ڈنڈے ، غلیل اور پتھر اٹھائے ہوئے تھے اور ملزمان نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔
پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ملزمان نے گاڑیوں کے شیشے توڑ کر دہشت پھیلائی اور ریاست مخالف نعرہ بازی کی۔
پاکستان
نوازشریف سے بیلا روس کے صدر کی ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھیں
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کی کی ملاقات ہوئی ہے۔
بیلا روس کے صدر لوکا شنکو نے نوازشریف کو دیکھتے ہی بانہیں کھول کر گلے لگالیا ، بیلا روس کے صدر کا کہنا تھا کہ طویل عرصےبعد اپنے محترم بھائی سے ملاقات پر بے حد خوش ہوں، نوازشریف نے شہبازشریف کے ہمراہ انتہائی گرمجوشی سے بیلا روس کے صدر کا استقبال کیا ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھیں، بیلا روس کے صدر شہبازشریف کی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ میں شرکت کے لئے مری پہنچے ہیں۔
-
دنیا 14 گھنٹے پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
کھیل 2 دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
دنیا 9 گھنٹے پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
تجارت ایک دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
دنیا 2 دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
کھیل 2 دن پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان