اراکین اسمبلی کو فنڈز دینے کا معاملہ: الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کیخلاف پیپلزپارٹی کی درخواست مسترد
اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اراکین اسمبلی کوسینیٹ الیکشن سے قبل فنڈز اجرا سے متعلق پیپلز پارٹی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری کی درخواست پر ممبر کے پی ارشاد قیصر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین اراکین کو فنڈز اجراء کے معاملے پر سماعت کی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست قابل سماعت ہونےیا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ دوران سماعت ممبر ارشاد قیصر کی جانب سے نیئر حسین بخاری سے سوال کیا گیا کہ ضابطہ اخلاق میں وزیراعظم کا حوالہ کہاں ہے، آپ اس کیس میں عمران خان کو بطور پارٹی سربراہ لے رہے ہیں یا بطور وزیراعظم؟ ارشاد قیصر کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق میں وزیراعظم کی جانب سے فنڈز کے اجراء کا کوئی ذکر نہیں جبکہ ممبر الیکشن کمیشن بلوچستان کیجانب سے کہا گیا کہ ضابطہ اخلاق میں صرف صدر اور گورنرز کا ذکر ہے، وزیراعظم کا نہیں۔سماعت کے دوران پی پی رہنما نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے شیڈول کے اعلان کے بعد ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیں، وزیر اعظم نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 181 کی بھی خلاف ورزی کی، عمران خان نے الیکشن کمیشن کی بھی توہین کی۔
درخواست گزار نیئر حسین بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بادی النظر میں یہ کرپٹ پریکٹس کا کیس ہے، تحریک انصاف کے چار ارکان اسمبلی نے ٹی وی پروگرام میں فنڈز لینے کا اعتراف کیا، الیکشن کمیشن عمران خان اوراعتراف کرنے والے چار ارکان کو طلب کریں، ایم این ایز اور وزیراعظم کو نوٹسز جاری ہونے چاہئیں۔نیئر حسین بخاری نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی نے الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔جس پر ارشاد قیصر کا کہنا تھا کہ اسی طرز کا مرتضیٰ جاوید کا کیس بھی فکسڈ ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی سوال کیا گیا کہ یہ کیس سپریم کورٹ میں بھی تھا اس کا کیا بنا؟نیئر بخاری نے کہا کہ وہاں حکومت نے فنڈز کے اجراء کی خبر کو غلط قرار دیا تھا، وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات کے دوران ارکان کو فنڈز دے کر کرپٹ پریکٹس کی، وزیر اعظم نے ہر رکن کو 50 کروڑ روپے کے فنڈز دینے کی یقین دہانی کروائی تھی۔نیئر بخاری نے کہا کہ جب الیکشن شیڈول کا اعلان ہوجائے تو کسی ڈیویلپمنٹ اسکیم کا اعلان نہیں کیا جاسکتا۔ الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے پیپلز پارٹی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 27 جنوری کو پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قانون سازوں کا اپنے حلقوں کے لیے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا تھا۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین اراکین اسمبلی کو فنڈز دینے کے معاملے پر درخواست دائر کر رکھی تھی۔
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 6 گھنٹے قبل

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 7 گھنٹے قبل

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- 5 گھنٹے قبل
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 7 گھنٹے قبل

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- 5 گھنٹے قبل

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 4 گھنٹے قبل

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 7 گھنٹے قبل

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- 5 گھنٹے قبل

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 7 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 7 گھنٹے قبل