اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے یہ اجلاس حزب اختلاف کی درخواست پر طلب کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں آج (جمعہ) دن گیارہ بجے ہوگا۔ ایوان میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف حزب اختلاف کی عدم اعتماد تحریک پر بحث متوقع ہے۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل کی گئی ہے۔
ایجنڈے میں کہا گیا کہ ایوان کی رائے ہےکہ وزیر اعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، لہٰذا انہیں عہدے سے ہٹا دیاجائے۔
اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کیخلاف جمع کروائی گئی تحریک پر 147 ارکان کے دستخط ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق اسپیکر اسد قیصر نے تحریک پیش کرنے کی اجازت دی تو اپوزیشن ارکان وزیراعظم پر عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں گے۔
قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں ایم این ایز کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
ہدایت نامے کے مطابق اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی ہو گی، ایم این ایز، وزراء کے سیکیورٹی گارڈز اور ذاتی عملہ لانے پر بھی پابندی ہو گی۔
ارکانِ پارلیمنٹ مخصوص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کے پابند ہوں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس کے لیے اپنی حکمتِ عملی تیار کرلی ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 8 مارچ کو جمع کروائی گئی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کیا تھا تاہم اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا ایجنڈا جاری نہیں کیا گیا تھا جس پر اپوزیشن کی جانب سے تنقید کی جارہی تھی۔

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 13 گھنٹے قبل

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 14 گھنٹے قبل

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 15 گھنٹے قبل

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 15 گھنٹے قبل

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 15 گھنٹے قبل

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 11 گھنٹے قبل

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 14 گھنٹے قبل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 11 گھنٹے قبل

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 13 گھنٹے قبل

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 10 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 12 گھنٹے قبل

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 10 گھنٹے قبل