جی این این سوشل

پاکستان

ہم کرپٹ ٹولے کی سازش کو ناکام بنائیں گے:حماد اظہر

لاہور: وفاقی وزیرحماد اظہر کا کہنا ہے کہ ہم کرپٹ ٹولے کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہم کرپٹ ٹولے کی سازش کو ناکام بنائیں گے:حماد اظہر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

حماد اظہر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے اس ملک کو ایک خودمختار معیشت اور آزاد خارجہ پالیسی دینی ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے کبھی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے شہریوں سے اپیل ہے یہ جنگ آپ کی ہے باہر نکلیں، جس کے لیے پوری قوم کو اپنے لیڈر عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا ، سب نے سندھ ہاؤس میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی دیکھی۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہماری جنگ ضمیر فروشوں کے خلاف ہے، 27 مارچ کو عوامی سمندر تمام سازشوں کو بہا کر لے جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف صادق اورامین جبکہ دوسری طرف ضمیر فروش ہیں، کیا لاہور والے انہی 2 خاندانوں کی غلامی کرنا چاہتے ہیں ؟

پاکستان

اسلام آ باد : حکومت نے ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کروانے کیلئے کمرکس لی

گولڑا موڑجی ٹی روڈ، چھبیس چونگی، نیومارگلہ روڈ ون الیون کے مقام پر بند کیا گیا ہے۔ ایران ایوینو کو ڈی 12 کے مقام سے بند کردیا گیا۔ جی ٹی روڈ کو بھی مختلف مقامات سے بند کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آ باد : حکومت نے ہائیکورٹ کے احکامات پر  عمل درآمد کروانے کیلئے کمرکس لی

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سےغیرقانونی احتجاج اوردھرنے کی اجازت نہ دینے کے احکامات پروفاقی حکومت نے عمل درآمد کروانے کیلئے کمرکس لی۔ 

پی ٹی آئی کے کل کے احتجاج کے پیشِ نظر فیض آباد پل سے اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے آج بند کر دیے گئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ جانے والا راستہ جزوی بند کیا گیا ہے۔

اسلام آباد اورلاہورمیں موٹرویزکے تمام انٹری پوائنٹس بھی بند ہیں، لاہور سے اسلام آباد جانے والے راستے ٹھوکر نیاز بیگ، بابو صابو انٹرچینج، سگیاں پل اور شاہدرہ چوک بھی بند ہیں، رنگ روڈ کو بھی 2 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں داخلے کے لیے ایکسپریس وے کھنہ پل کے مقام پردونوں اطراف سے بند کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں میٹرو بس سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

گولڑا موڑجی ٹی روڈ، چھبیس چونگی، نیومارگلہ روڈ ون الیون کے مقام پر بند کیا گیا ہے۔ ایران ایوینو کو ڈی 12 کے مقام سے بند کردیا گیا۔ جی ٹی روڈ کو بھی مختلف مقامات سے بند کردیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

چاہت فتح علی خان  نےویڈیو لیک کے معاملے پر نوجوانوں کو کیا  مشورہ دیا؟

چاہت فتح علی خان نے نوجوان لڑکے لڑکیوں سے درخواست ہے کہ آپ کوئی بھی گندی ویڈیو نہ بنائیں اور نہ اسے وائرل کریں یہ اچھی بات نہیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چاہت فتح علی خان  نےویڈیو لیک کے معاملے پر نوجوانوں کو کیا  مشورہ دیا؟

سوشل میڈیا پر اپنے مزاحیہ اور منفرد  انداز سے گلوکاری کرنے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے ویڈیو لیکس ہونے کے معاملے پر نوجوانوں کو قیمتی مشورہ دے ڈالا ۔

ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر  جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں چاہت فتح علی خان نے نوجوان لڑکے لڑکیوں سے درخواست ہے کہ آپ کوئی بھی گندی ویڈیو نہ بنائیں اور نہ اسے وائرل کریں یہ اچھی بات نہیں ہے'۔

چاہت فتح علی خان نے  مزید کہا کہ ایسی ویڈیوز جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں تو چھوٹے بچوں  اور فیملیز کی نظر سے  گزرتی ہیں۔ جو اچھی بات نہیں ہے۔

اس کے ساتھ ہی مزاحیہ گلوکار نے نوجوانوں کو  مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کو اچھے راستے سے کمانے کا ذریعہ بنائیں۔

چاہت فتح علی خان نے ایسے وقت میں درخواست کی ہے جب  حال ہی میں سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر مناہل ملک، امشا رحمٰن اور متھیرا کی مبینہ فحش ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنان کی گرفتاریاں شروع

پولیس ذرائع کا کہنا ہے سرچ آپریشن کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے 200 شر پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنان کی گرفتاریاں شروع

اسلام آباد: پہلے سے چھپے پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنان کی گرفتاریاں شروع ہوگئیں ہیں۔

گزشتہ شب اسلام آباد پولیس آفیسرز کی سربراہی میں 27 ٹیموں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شر پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار شر پسندوں سے اسلحہ کی برآمدگی پی ٹی آئی کے چوبیس نومبر احتجاج کے دوران شر انگیزی کا عندیہ دیتی ہے، گرفتار ہونے والے شرپسندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے سرچ آپریشن کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے 200 شر پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار شرپسندوں میں مرد اور خواتین بھی شامل ہیں، گرفتار شر پسندوں سے ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll