Advertisement
پاکستان

وزیراعظم  آج کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

لاہور : وزیراعظم عمران خان آج عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں  کمالیہ جائیں گے، جہاں وہ  سہ پہر  3 بجے جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مارچ 26 2022، 2:14 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم  آج کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے خطاب اور جلسے کے لئے اسپورٹس گراؤنڈ میں تیاریاں جاری ہیں ۔ وزیر اعظم چئیرمین قائمہ  کمیٹی قانون و انصاف  ریاض فتیانہ کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں ۔ وزیراعظم  عمران خان  سپورٹس کمپلیکس میں عوام سے خطاب کریں گے ۔  انتظامیہ کی جانب سے 3ہیلی پیڈز  کردیے گئے۔

اس حوالے سے چئیرمین قائمہ  کمیٹی قانون و انصاف  ریاض فتیانہ کا کہنا ہے کہ عمران خان 2ارب روپے کی لاگت سے تیار کمالیہ ہڑپہ راوی پُل کا افتتاح کریں گے، وزیر اعظم یونیورسٹی آف کمالیہ،انڈسٹریل زون اور ڈگری کالجز سمیت دیگر میگا پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،گورنر پنجاب محمد سرور اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ساتھ ہوں گے۔ وزیراعظم کی آمد کے حوالہ سے شہر میں پینافلیکس آویزاں کیے  گئے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اتوار کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں بھی جلسہ کریں گے۔

 

Advertisement
Advertisement