جی این این سوشل

کھیل

پہلا ون ڈے میچ: آسٹریلیا نےپاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی

لاہور:پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پہلا ون ڈے میچ: آسٹریلیا نےپاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ  میں پاکستان  کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس پر آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 225 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، امام الحق 103 رنز بناکر بھی اپنی ٹیم کو میچ نہ جتواسکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے  ٹریوس ہیڈ نے 101 اور بین مکڈر موٹ 55 رنز بناکرنمایاں رہے، ان کے علاوہ مارکس اسٹوئنس 26 ، مارنس لبوسخانے 25 اورکپتان ایرون فنچ نے 23 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور  زاہد محمود نے 2،2 جب کہ  افتخار احمد اور خوشدل شاہ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اتنا اچھا نہ رہا، اوپنر فخر زمان 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم پہلی وکٹ گرنے کے بعد کپتان بابر اور امام الحق کے درمیان 96 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔

ٹیم کا مجموعی اسکور 120 رنز پر پہنچا تو بابر 72 گیندوں پر 57 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ سعود شکیل صرف3 رنز بناسکے۔

امام الحق نے سنچری اسکور کی لیکن وہ بھی بڑی اننگز کھیلنے کے بعد ٹیم کو جتوا نہ سکے۔امام 96 گیندوں پر 103 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ خوشدل شاہ 19 اور رضوان نے 10 رنز بنائے۔ 

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 شکار کیے، اس کے ساتھ انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں بھی مکمل کیں۔

اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ اور سوئپسن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان

ایئرپورٹس پر معمول کے مطابق پروازیں جاری ہیں، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی

مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکنے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، اتھارٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایئرپورٹس پر معمول کے مطابق پروازیں جاری ہیں، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس پر معمول کے مطابق پروازیں جاری ہیں، لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی آمد سے متعلق افواہوں کی تردید کردی اور مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکنے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دی ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا پر ایسی خبریں زیر گردش ہیں کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی 72 گھنٹوں کےلئے رکنا ہوگا۔

تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سمیت کسی بھی ایئرپورٹ پر مسافروں کو نہیں روکا جائے گا اور تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

سی اے اے نے واضح کیا کہ پاکستان آنے والوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر نہیں رکنا ہوگا، بین الاقوامی مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹس پر روکنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، صرف مصدقہ ذرائع سے معلومات پر ہی انحصار کریں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے آج اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کررکھا ہے جس کے لیے لاہور، پشاور سمیت مختلف علاقوں سے قافلے وفاقی دارالحکومت پہنچیں گے، جہاں حکومت نے پہلے ہی بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر شرپسندی برداشت نہیں کی جائے گی ، وزیر داخلہ

خیبر پختونخواہ کے وزیروں کی  ضلع کرم کی بجائے ساری توجہ اسلام آباد پر دھاوے پر ہے۔  انہوں نے کہا کہ کچھ دیر میں بیلا روس کا وفد اسلام آباد پہنچ رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر شرپسندی برداشت نہیں کی جائے گی ، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر شرپسندی برداشت نہیں کریں گے۔

دھمکیوں اور جلائو گھیرائو کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا,  جو کوئی بھی اسلام آباد آیا گرفتار کر  لیا جائے  گا۔ ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار سڑکیں اتنی نہیں بند  کی گئیں جتنی پچھلی مرتبہ کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل سروس چل رہی ہے انٹرنیٹ جزوی طور پر بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے ضروری شہریوں کی حفاظت ہے۔ پی ٹی آئی والے ہمیشہ اہم موقع پر ہی احتجاج کی کال دیتے ہیں۔ حکومت کسی صورت دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہے ۔  

خیبر پختونخواہ کے وزیروں کی  ضلع کرم کی بجائے ساری توجہ اسلام آباد پر دھاوے پر ہے۔  انہوں نے کہا کہ کچھ دیر میں بیلا روس کا وفد اسلام آباد پہنچ رہا ہے ۔ ہمارے پاس دو آپشنز ہیں انہیں آنے دیں یا ان کو روکیں۔ پنجاب میں کوئی ریلی نہیں نکلی صرف کے پی سے جلوس آ رہے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کو نویں برسی پر خراج تحسین

مریم مختیار نے ثابت کر دیا تعمیر اور دفاع وطن کی کاوشوں میں بیٹیاں کسی سے کم نہیں، مریم نواز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب کا  پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کو  نویں برسی پر خراج تحسین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کو ان کی نویں برسی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مریم مختیار نے ثابت کر دیا تعمیر اور دفاع وطن کی کاوشوں میں بیٹیاں کسی سے کم نہیں، شہید مریم نے طیارے کو آبادی پر گرنے سے بچا کر قربانی کی لازوال مثال پیش کی، شہید مریم مختیار جیسی بیٹیاں ہر قوم کا فخر ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم مختیار نے ثابت کر دیا شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، فوج سمیت ہر ادارے میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے کر اپنی صلا حیتوں کا بھرپور اظہار کر رہی ہیں ،قوم کی ہر بیٹی پاکستان کا فخر ہے، شہید مریم نے وطن عزیز کے لئے وہ کر دکھایا جس کی مثال کم ملتی ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll