جی این این سوشل

صحت

وزیراعظم کی این سی اوسی کو مبارکباد

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے  (این سی اوسی )نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول  آپریشن سنٹر  کو بہترین کارکردگی  پر مبارک باد دی ہے ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کی این سی اوسی کو مبارکباد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج این سی اوسی بند ہو رہا ہے،  این سی او سی ٹیم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ 

وزیراعظم  نے کہا کہ این سی او سی نے کورونا کےخلاف قومی سطح پرپیشہ ورانہ قیادت کی، این سی او سی نے کورونا کےخلاف مربوبط ردعمل دکھایا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کےلیے ہماری کوششوں کو عالمی اداروں اور فیلڈ میں موجود لوگوں نے سب سے کامیاب تسلیم کیا۔ 

 

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ، وفاقی وزیر اسد عمر نے  بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے ۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ این سی او سی کے آپریشن کا آج آخری دن ہے۔  ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ہوئی ہے جبکہ اس کی ویکسی نیشن زیادہ ہو چکی ہے۔

اسد عمر نے کہا  کہ کورونا وائرس کی وباء سے متعلق ذمے داریاں وزارتِ صحت کو منتقل کر دی گئی ہیں ۔  میرے لیے این سی او سی کی سربراہی باعثِ فخر رہی، پاکستان نے جس طرح کورونا وائرس کی وباء پر قابو پایا، دنیا نے ا س کی تعریف کی۔

 

خیال رہے کہ 11 مارچ کو حکومت  پاکستان نے این سی اوسی کو  بند کرنے کا  فیصلہ کیا تھا ، یکم اپریل سے ملک میں کرونا کی صورت حال کی مانیٹرنگ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد کرے گا۔ قومی ادارہ صحت کا سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کرونا مانیٹرنگ کرے گا،

واضح رہے کہ سی ڈی سی قومی ادارہ صحت میں اصلاحات کے بعد تشکیل دیا گیا تھا، اور یہ تاحال مکمل فعال نہیں ہے۔

صحت

پاکستان میں سیوریج کے مزید چار نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

رواں سال مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 112 ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں سیوریج کے مزید چار نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پہلے سے متاثرہ اضلاع سے لیے گئے سیوریج کے مزید 4 نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی 1) پایا گیا ہے، جس سے رواں سال مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 112 ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کی تصدیق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے پولیو ایریڈیکیشن نے کی جس میں کہا گیا کہ کراچی کے مختلف اضلاع سے جمع کیے گئے 3 اور پشین سے جمع کیے گئے ایک نمونے میں پولیو کی تصدیق ہوگئی ہے۔

نمونے جینیاتی طور پر وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کے درآمد شدہ وائے بی تھری اے کلسٹر سے منسلک ہیں۔ لیب کے ایک اہلکار کے مطابق رواں سال اب تک 33 اضلاع کے سیوریج کے نمونوں میں یہ وائرس پایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال رپورٹ کیے گئے تمام مثبت نمونوں اور 2 انسانی کیسز میں وائے بی تھری اے کلسٹر شامل ہے، جو 2021 میں ملک سے ختم ہو گیا تھا لیکن وہ افغانستان میں موجود تھا اور گزشتہ سال سرحد پار ٹرانسمیشن کے ذریعے دوبارہ ملک میں آگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے کے سیوریج کے پانی کے نمونے پولیو مہم کی کامیابی کا تعین کرنے کے لیے ایک بنیادی پیرامیٹر ہیں، مزید یہ کہ سیوریج میں وائرس کی موجودگی سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ علاقے میں بچوں کی قوت مدافعت میں کمی آئی ہے اور ان میں بیماری سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آئر لینڈ پہنچ گئی

فاسٹ بولر محمد عامر ویزے کے مسائل کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آئر لینڈ پہنچ گئی

ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے براستہ دبئی ، آئرلینڈ پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سوشل میڈیا ایکس پر بتایاگیا کہ پاکستان ٹیم کل آرام کرے گی ۔

فاسٹ بولر محمد عامر ویزے کے مسائل کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد عامر کے ویزے کا اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ2018 میں آئر لینڈ گئے تھے اور ٹیسٹ میچ میں بھی شرکت کی تھی۔ امید ہے انہیں جلد ویزہ مل جائے گا۔

پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی ڈبلن میں جمعے کی شام سات بجے سے کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن 9 مئی کو شیڈولڈ ہے ۔پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچز 10۔ 12 ۔ اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔

آئرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جہاں اسے انگلینڈ کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنا ہے یہ میچز 22  سے30  مئی تک ہونگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

شدید گرمی کا آغاز، پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 10 اور 11 مئی کو طوفانی بارشوں کا امکان ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شدید گرمی کا آغاز، پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ہفتے ہیٹ ویوکا الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ 8 سے 10 مئی کے دوران پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے، پنجاب کے مختلف اضلاع میں 10 اور 11 مئی کو طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے، گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا، دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔

اس کے علاوہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہا۔

گز شتہ روز دادو،مٹھی 47، جیکب آباد ،موہنجوداڑو ،شہید بینظیرآباد، سکھر، روہڑی ، خیرپور 46، بھکر، چھور، حیدرآباد، خانپور، پڈعیدن اور رحیم یار خان میں 45ڈگری سینٹی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll