Advertisement

پاک آسٹریلیا سیریز : پی سی بی نے اسٹیڈیم میں باجا لے جانے پر پابندی عائد کردی

لاہور : پاکستان اورآسڑیلیا کے مابین دوسرا ون ڈے میچ کھیلا جارہا ہے ،  پی سی بی نے شائقین  کرکٹ  کو آج اسٹیڈیم میں باجا کے جانے سے روک دیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مارچ 31 2022، 8:41 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک آسٹریلیا  سیریز :  پی سی بی نے  اسٹیڈیم میں باجا لے جانے پر پابندی  عائد کردی

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے شائقین کو اسٹیڈیم میں باجا  لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ پی سی بی کے مطابق میچ آفیشلز اور دونوں ٹیموں کے  کھلاڑیوں کی جانب  سے شکا یت کی گئی ہے کہ باجوں کے شور سے  انہیں آپس میں بات چیت کرنے اور کھیل پر توجہ مرکوز کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ 

میچ کے دوران باجوں  کے استعمال کو  سوشل میڈیا پر بھی  شائقین نے پی سی بی پر زور دیا کہ وہ اس پر پابندی عائد کرے کیونکہ شور کے باعث وہ میچ کوبھرپور انداز میں انجوائے نہیں کر پاتے ۔ 

اس سے قبل آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز نے بھی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوران باجوں  کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ کمنز نے کہا تھا کہ پاکستان میں شائقین ناقابل یقین ہیں لیکن  باجے قدرے بلند اور پریشان کن تھے۔

پی سی بی کی جانب سے  اب اسٹیڈیم کے باہر بینرز لگائے ہیں جس پر لکھا ہے کہ ’اسٹیڈیم میں باجا لانا منع ہے‘۔

پی سی بی نے یہ اقدام پاکستان اور آسٹریلیا کے دوسرے ایک روزہ میچ سے قبل کیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement