پاکستان نے لاہور میں تاریخ رقم کردی،آسٹریلیا کوشکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی
لاہور: تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 211 رنز کا ہدف اننگز کے 37 ویں اوور میں بابراعظم کی شاندار سنچری اور امام الحق کی نصف سنچری کی بدولت حاصل کر لیا۔
بابراعظم 105 اور امام الحق 89 رنز پر ناقابل شکست رہے،قومی ٹیم کی واحد وکٹ فخر زمان کی گری جو 17 رنز پر ایلس کا نشانہ بنے۔
اس سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن آج پاکستانی بولرز کی اچھی گیند بازی کے آگے لڑکھڑا گئی اور 41 اوورز میں 210 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی ہی گیند پر ٹریوس ہیڈ کو بولڈ کردیا جبکہ اگلے ہی اوور میں حارث رؤف ایرون فنچ کی وکٹ لینے میں کامیاب ہو گئے۔
چھٹے اوور میں حارث رؤف کی گیند پر مارنوس لابوشین 4 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ بارہویں اوور میں زاہد محمود کی گیند پرمرقس 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ 13 اوور کے اختتام تک آسٹریلیا نے صرف 60 رنز اسکور کیے تھے۔
ٹیم کے 67 رنز کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا کا پانچواں کھلاڑی بھی آؤٹ ہوگیا۔ بین میکڈرمٹ 36 رنز بناکر محمد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
شین ایبٹ نے آخر میں 49 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کا ٹوٹل 210 رنز تک پہنچایا۔
پاکستان کی جانب سے حارث اور وسیم نے تین تین جب کہ شاہین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جنگ کے دوران بھارت کی ہر حکمتِ عملی ہمیں پہلے سے معلوم تھی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
- 8 گھنٹے قبل

شمالی غزہ پر اسرائیلی قبضہ، لاکھوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور
- 14 گھنٹے قبل

بونیر:سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے سے شادی والے گھر میں ماتم، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
- 14 گھنٹے قبل

سوات: ہیڈ ماسٹر کی حاضر دماغی سے 936 بچوں کی جانیں بچ گئیں
- 8 گھنٹے قبل

سیلاب متاثرین کو نئے گھر اور محفوظ بستیاں دیں گے، نقصان کا 100 فیصد ازالہ کریں گے: علی امین گنڈاپور
- 8 گھنٹے قبل

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 16 ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوگیا
- 14 گھنٹے قبل
بجلی چوری کےنقصانات میں صرف 11 ارب کمی ریکارڈ
- 7 گھنٹے قبل

محبت پر یقین رکھتی ہوں، دوسری شادی کا دروازہ بند نہیں کیا: ملائکہ اروڑا
- 8 گھنٹے قبل

قابض بھارت کے زیر تسلط ناگالینڈ میں آزادی کی تحریک زور پکڑنے لگے
- 15 گھنٹے قبل

خیرپور اور لودھراں میں ٹرین حادثات: دو بچے جاں بحق، ایک مسافر ہلاک، درجنوں زخمی
- 6 گھنٹے قبل

سینئر صحافی خاور حسین کی پراسرار موت: تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم
- 8 گھنٹے قبل
اسلام آباد پولیس کے افسر کو افغان شہری سے روابط پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل