جمائما کو پرانا پاکستان، ن لیگی ارکان کی نعرے بازی سے یاد آیا


چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے وزیراعظم پاکستان کے منصب سے برطرفی کے بعد سابق اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ نے کو بھی پرانا پاکستان یاد آیا۔
جمائما کو پرانا پاکستان، ن لیگی ارکان کی نعرے بازی سے یاد آیا۔ لندن میں ن لیگی ارکان نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر کھڑے ہو کر ، جمائما اور عمران خان کے بیٹوں کا نام لے کر نعرے بازی کی اور عمران خان کو نشانہ بنایا۔
جس کی ویڈیو ن لیگی ارکان نے ہی ٹوئٹر پر شئیر کی اور جمائما نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کوئی تبصرہ تو نہیں کیا، لیکن ہیش ٹیگ پرانا پاکستان کا استعمال ضرور کیا۔ اس ٹوئٹ میں مریم نواز اور عمران خان کو بھی ٹیگ کیا گیا تھا۔
Crowd infront of Avenfield chanting “Terrain’s dad is a thief, Qasim dad’s is a thief, Salman’s dad is a thief” terrain is Imran khan’slovechild which @ImranKhanPTI doesn’t own even after a New York court’s ruling. @Jemima_Khan. #PakistanWins #Article6ForImranKhan@MaryamNSharif pic.twitter.com/mbmLXqdpNo
— Santosh Kumar Bugti (@Santoshkpmln) April 10, 2022
شئیرکردہ ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ’ایون فیلڈ کے سامنے لوگ قاسم اور سلمان کا باپ چور ہے کے نعرے لگا رہے ہیں۔
گزشتہ روز جمائمہ کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کو ’اچھا اور معزز آدمی‘ قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ عمران خان صرف اپنے ملک کیلئے اچھے سے اچھا کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔ اور انہیں ایک عالمی لیڈر بھی قرار دیا۔
My brother-in-law @ImranKhanPTI is a good and honourable man, motivated only by a strong desire to do good by his country. His record as PM is exceptional, most of all on the biggest issue of our time: Pakistan under Imran is now a world leader on environmental restoration.?
— Ben Goldsmith (@BenGoldsmith) April 9, 2022
جبکہ جمائما کے دوسرے بھائی نے عمران خان کی بھاری اکثریت سے واپسی کی پیشگوئی بھی کی ہے، انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان ایک اچھے اور مہذب آدمی ہیں، وہ عالمی سطح پر سب سے کم کرپٹ سیاستدانوں میں سے ایک ہیں۔
Sad to see last night’s events in Pakistan.
— Zac Goldsmith (@ZacGoldsmith) April 10, 2022
Imran Khan is a good and decent man, one of the least corruptible politicians on the world stage.
I have no doubt he will be returned with a big majority in the upcoming elections.
یاد رہے 2015 میں عمران خان نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی جمائمہ خان سے علیحدگی میں بھی مسلم لیگ ن کا ہاتھ تھا ، مسلم لیگ ن نے جمائما خان پر ایک جھوٹا کیس کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ 9 مہینے پاکستان سے باہر رہیں جبکہ اس وقت ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش بھی متوقع تھی، ایک طرف کیس کردیا تو دوسری طرف یہودی لابی کا ٹیگ بھی لگا دیا، جس سے وہ ڈر گئیں اور پاکستان واپس نہیں آ سکیں۔

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 14 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 14 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 15 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 13 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 9 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 11 hours ago






