اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیاہے۔


تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں قاسم سوری نے پہلے اپنی رولنگ پر بات کرتے ہوئے اسی آئینی و قانونی قرار دیا جبکہ قاسم سوری نے مبینہ دھمکی آمیز خط بھی ایوان میں لہرایا۔
قاسم سوری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے آخری اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مراسلہ ڈی کلاسیفائیڈ کیا جائے، میں وفاقی کابینہ کی اجازت سے ڈی کلاسیفائیڈ مراسلہ قومی اسمبلی کی جانب سے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو سِیل کرکے بھجوارہا ہوں۔
بعد ازاں شاہ محمود قریشی نے طویل تقریر کرتے ہوئے وزیراعظم کے انتخابی عمل کا بائیکاٹ اور اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
وزارت عظمٰی کے لیے نامزد امیدوار شاہ محمود قریشی نے اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کوئی کامیاب ہو گا اور کوئی آزاد ہو گا، آج قوم کے سامنے دو راستے ہیں، جن میں سے ایک کو اختیار کرنا ہے۔ان کے مطابق ایک راستہ غلامی کا ہے اور دوسرا خودی کا ہے۔ انہوں نے حکومتی بینچوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ ایک غیر فطری اتحاد ہے۔
شاہ محمود قریشی کی تقریر کے بعد پی ٹی آئی ارکان ایوان سے نعرے لگاتے ہوئے بائیکاٹ کرگئے، قائم مقام سپیکر قاسم سوری نے بھی اجلاس کی صدارت سے انکار کر دیا جس کے بعد صدارت ایاز صادق کے حوالے کر دی گئی ہے۔

امریکی ایئرلائن کی پرواز میں ٹیک آف کے دوران آتشزدگی،مسافروں کا ہنگامی سلائیڈز کے ذریعےانخلاء
- 5 گھنٹے قبل

افریقی ملک کانگو میں ایک چرچ پر دہشتگرد حملے میں 21 افراد جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اسپورٹس بورڈ کا اولمپکس میں گولڈ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے انعامات میں ریکاڈ اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
اربعین کیلئے زائرین کو بذریعہ سڑک ایران و عراق جانے کی اجازت نہیں ہوگی، وفاقی وزیر داخلہ
- ایک گھنٹہ قبل

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

راولپنڈی:موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب حادثے کا شکار، 7 افراد جاں بحق، 20 زخمی
- 7 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج نےامدادی کشتی حنظلہ کو غزہ پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا، سماجی کارکن اور عملہ اغواء
- 6 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر : چیتا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا، بچی مردہ حالت میں برآمد
- 17 منٹ قبل

ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب ہدف جی 20 میں شمولیت ہے، اسحاق ڈار
- 4 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران جانی نقصانات کی رپورٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

ملک بھر میں پولیو کیسز میں اضافہ، سندھ اور خیبر پختونخوا میں 3 نئے کیسز رپورٹ
- 7 گھنٹے قبل

پولیس اور رینجرز کی گیھلپور میں مشترکہ کارروائی، 3 مغوی بازیاب
- 28 منٹ قبل