جنوبی افریقہ کے صوبے کاوا زولو نیٹل میں گزشتہ چھ دہائیوں کی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے 300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔


خبر رساں ایجنسی کے مطابق شدید سیلابی ریلے سے سینکڑوں گھر تباہ اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ، کئی شاہراہوں پر گڑھے پڑ گئے جس کے باعث مواصلاتی نظام اور حفاظتی کا رروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔
جنوبی افریقہ کے محکمہ موسمیات کے حکام نے اسے ملکی تاریخ کے بدترین طوفانوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کچھ علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 300 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں۔
مقامی حکام نے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے کیونکہ کچھ علاقوں میں ایک دن میں اتنی بارش ہوئی ہے جتنی ایک ماہ میں ہوتی ہے ۔ جنوبی افریقہ کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان گزر چکا ہے البتہ ہفتے کے اختتام تک مزید بارش کا امکان ہے۔
جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے طوفان سے سب سے زیادہ متاثرہ جنوبی افریقہ کے ساحلی شہر ڈربن کا دورہ کیا اور متاثرین کو امداد کی فراہمی کا وعدہ کیا۔
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 16 hours ago

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 9 hours ago

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 15 hours ago
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 11 hours ago

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 14 hours ago

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 16 hours ago

پاکستان اور بھارت کو قریب لانے کے خواہاں ہیں، امریکی صدر
- 25 minutes ago

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 12 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 14 hours ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے اسرائیل کو تسلیم کرنےکی خواہش کر دی
- 29 minutes ago

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 15 hours ago

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 14 hours ago