Advertisement
پاکستان

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 19th 2022, 7:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات میں اپنے دفتر آمد پر سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد سمیت وزارت کے دیگر اعلیٰ افسران نے مریم اورنگزیب کا پرتپاک خیرمقدم کیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات کو وزارت کے امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات  مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے ، میڈیا ہاؤسز، تنظیموں اور صحافی برادری کی بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، پیکا آرڈیننس 2016ء پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کو فعال بنایا جائے گا، ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملکی ترقی اور حکومت کے اہم ترقیاتی منصوبوں کو فروغ دینے کیلئے وزارت اطلاعات کا کردار اہمیت کا حامل ہے، ڈرامہ، فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی، اے پی پی سمیت وزارت کے تمام اہم اداروں پر اس وقت ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال میں عوام کو درست معلومات کی فراہمی کیلئے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزارت اطلاعات کے عوام کو مستند معلومات اور خبروں کی فراہمی میں اہم کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، امید ہے وزارت اطلاعات کے تمام ادارے عوامی مفاد کے پیش نظر اپنے پیشہ ورانہ امور کو بہتر انداز میں انجام دیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزارت اطلاعات اور میڈیا اداروں کے درمیان روابط کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات، ایم ڈی پی ٹی وی، ایم ڈی اے پی پی سمیت وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Advertisement
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 19 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 17 گھنٹے قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 14 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 18 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 18 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 17 گھنٹے قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
Advertisement