پاکستان کا سوشل میڈیا کمپنیوں سے دہشت گردوں کے اکاؤنٹس فوری بلاک کرنے کا مطالبہ
اکاؤنٹس گمنام آئی ڈیز کے ذریعے آپریٹ کیے جا رہے ہیں، جن کی لوکیشن واضح نہیں یہ افغانستان یا کسی اور ملک سے بھی چلائے جا سکتے ہیں


اسلام آباد: پاکستان نے سوشل میڈیا آپریٹرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گرد گروپوں کے زیر استعمال گمنام اور مشکوک آئی ڈیز فوری طور پر بلاک کریں اور حکومت سے مکمل تعاون فراہم کریں۔
اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط مورچے کی حیثیت رکھتا ہے، اور سوشل میڈیا پر موجود دہشت گرد عناصر کی سرگرمیاں ایک سنجیدہ خطرہ بن چکی ہیں۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ "ہم ان تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کروانا چاہتے ہیں جنہیں دہشت گرد گروپ استعمال کر رہے ہیں۔ ہم عالمی سوشل میڈیا آپریٹرز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان اکاؤنٹس کی تفصیلات ہمارے ساتھ شیئر کی جائیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اکاؤنٹس گمنام آئی ڈیز کے ذریعے آپریٹ کیے جا رہے ہیں، جن کی لوکیشن واضح نہیں—یہ افغانستان یا کسی اور ملک سے بھی چلائے جا سکتے ہیں۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نہ صرف بھاری جانی نقصان اٹھایا ہے بلکہ معاشی طور پر بھی بہت متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں اپنے دفاتر قائم کرنے چاہئیں تاکہ ان معاملات پر فوری ردِعمل ممکن ہو سکے۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ واٹس ایپ سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر دہشت گرد گروہ متحرک ہیں، جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔
بیرسٹر عقیل ملک نے اختتام پر کہا کہ "ہم سوشل میڈیا کمپنیوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایسے تمام اکاؤنٹس کو فوری طور پر بلاک کریں اور پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون کو یقینی بنائیں۔"

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- 4 hours ago

این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
- 2 hours ago
پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا
- 43 minutes ago

وزیر خارجہ کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون، اور تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 5 hours ago

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی
- 5 hours ago

کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری
- an hour ago

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
- 3 hours ago
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- a day ago

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 4 hours ago

پاکستان اور کر غزستان کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،دو طرفہ تعاون مضبوط بنانے کا عزم
- 5 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 hours ago

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
- 4 hours ago



.jpg&w=3840&q=75)

.webp&w=3840&q=75)




