چینی کی قیمتیں اب بھی کنٹرول سے باہر، زیادہ سے زیادہ قیمت 200 روپے فی کلو برقرار
راولپنڈی میں چینی 185 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، حالانکہ دارالحکومت اسلام آباد کے لیے ریٹیل قیمت 172 روپے اور پنجاب میں 173 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے


اسلام آباد: ملک بھر میں چینی کی قیمتیں تاحال حکومت کی مقرر کردہ سطح پر نہیں آ سکیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 200 روپے فی کلو تک برقرار ہے، جب کہ اوسط قیمت 180 روپے 4 پیسے فی کلو ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی 185 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، حالانکہ دارالحکومت اسلام آباد کے لیے ریٹیل قیمت 172 روپے اور پنجاب میں 173 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
شہری علاقوں میں چینی کے نرخ:
لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ: 180 روپے فی کلو ، فیصل آباد، پشاور: 190 روپے فی کلو ، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط قیمت میں 8 روپے فی کلو کمی واقع ہوئی ہے، جب کہ گزشتہ ہفتے تک یہ قیمت 188 روپے 4 پیسے فی کلو تھی۔
سالانہ موازنہ:
گزشتہ سال اسی ہفتے چینی کی اوسط قیمت 147 روپے 71 پیسے فی کلو تھی، یعنی ایک سال کے دوران چینی 30 روپے سے زائد مہنگی ہو چکی ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 15 جولائی سے چینی کی ایکس مل (ملز کی سطح پر) قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کی تھی، لیکن ریٹیل مارکیٹ میں یہ ہدف ابھی تک حاصل نہیں ہو سکا۔

پاکستان اور کر غزستان کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،دو طرفہ تعاون مضبوط بنانے کا عزم
- 5 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری
- 2 گھنٹے قبل

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 4 گھنٹے قبل

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی
- 6 گھنٹے قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- ایک دن قبل

وزیر خارجہ کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون، اور تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 6 گھنٹے قبل

این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل


.jpg&w=3840&q=75)


.webp&w=3840&q=75)





