افغان وفد نے نشاندہی کی کہ 2010 کے افغانستان -پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے (APTTA) کے تحت افغانستان کو بھارت کو واہگہ کے راستے برآمدات کی اجازت گاصل تھی


پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث پاکستان نے افغانستان کو واہگہ کے راستے بھارت کو برآمدات کی اجازت دینے سے انکار کر دیاہے،جس پر افغان حکام نے شدید تخفظات کا اظہار کیا ہے۔
مزید یہ کہ حکومتی ذرائع کے مطابق افغان نائب وزیر صنعت و تجارت کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی وفد نے 21سے23 جولائی کے دوران اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان کے سیکریٹری تجارت سے ملاقات میں اس معاملے کو اجاگر کیا ۔
افغان وفد نے نشاندہی کی کہ 2010 کے افغانستان -پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے (APTTA) کے تحت افغانستان کو بھارت کو واہگہ کے راستے برآمدات کی اجازت گاصل تھی،مگر مئی 2025 سے یہ اجازت معطل کر دی گئی ہے۔
پاکستانی حکام نے افغان وفد کو آگاہ کیا کہ یہ اقدام بھارت کے ساتھ حالیہ سفارتی و تجارتی تنازع کے تناظر میں اختیار کیا گیا ہے۔ پاکستان نے نئی پالیسے کے تحت بھارت کے ساتھ کسی بھی تیسرے ملک کی تجارت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے،جس کا اطلاق زمینی، فضائی اور سمندری تمام راستوں پر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرنے اور سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کرنے کے بعد پاکستان نے سخت رد عمل دیتے ہوئے مئی میں بھارت کے ساتھ تمام تر تجادتی سرگرمیاں معطل کر دی تھیں۔
قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق واہگہ بارڈر بند کر دیا گیا ، بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں مپاکستان چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
افغانستان کی جانب سے پاکستان کی اس پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے افغان برآمدات کو بڑا دھچکا پہنچا ہے، بالخصوص بھارت کی منڈیوں تک رسائی محدود ہو گئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اس معاملے پر مستقبل میں مزید مذاکرات کا امکان ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 13 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 16 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 10 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 13 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 15 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل



