تاجک مہمان نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا،آئی ایس پی آر


راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تاجکستان کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف اور پہلے نائب وزیر دفاع میجر جنرل سعیدزودا بوبوجون عبدالقادیر نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور مشترکہ سٹرٹیجک مفادات پر گفتگو کی گئی، دونوں عسکری رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات پر زور دیا، ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اس موقع پر جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق تاجک مہمان نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اقوام متحدہ کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ افراد کی فوری امداد کا اعلان
- 23 منٹ قبل

ڈسکہ میں پاک فوج کا بروقت ریلیف اور ریسکیو آپریشن، سکھ برادری کا فیلڈ مارشل سے اظہار تشکر
- 11 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
شدیدسیلابی صورتحال پر مریم نوازکی زیر صدرات ویڈیو کانفرنس ،نقصانات کی تفصیل طلب کرلی
- 10 گھنٹے قبل

ہماری دعائیں اور ہمدردیاں تمام متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہیں جواس قدرتی آفت کا سامنا کررہے ہیں، بیرسٹر گوہر
- 10 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں ہیڈ خانکی اور ہیڈ قادر آباد پر پانی کے بہاؤ میں کمی ،تاہم صورتحال اب بھی خطرناک
- 12 منٹ قبل

دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی میں اضافہ، اونچے درجے کا سیلاب
- 38 منٹ قبل

سربراہ پاک فضائیہ سے ایتھوپیا کے ائیر کمانڈر کی ملاقات، عسکری تعاون کے فروغ کا عزم
- 11 گھنٹے قبل

صدرمملکت کا سیلاب اور بارشوں سے تباہی پر افسوس،متاثرین سے اظہاریکجہتی، پاک فوج کو شاندار خراج تحسین
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان اگلے ہفتے ملاقات طے
- 11 گھنٹے قبل

شہباز شریف سے بیلاروسی وزیرداخلہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، دوطرفہ تعاون اور تعلقات پر تبادلہ خیال
- 12 گھنٹے قبل

سیالکوٹ:دریائے چناب کے سیلابی ریلےمیں ایک ہی خاندان کے 5 لوگ سمیت 7افراد بہہ گئے
- 11 گھنٹے قبل

لاہور:مریم نواز سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے راوی پل پر پہنچ گئیں
- 12 گھنٹے قبل