دونوں فارمیٹس پر مشتمل سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے


پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں فارمیٹس پر مشتمل سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
ون ڈے اسکواڈ:
محمد رضوان کو ایک بار پھر ون ڈے فارمیٹ میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں:
بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی ، عبداللہ شفیق ، سلمان علی آغا ، فخر زمان ، حسن علی ، نسیم شاہ ، صائم ایوب ، حسین طلعت ، محمد نواز ، حسن نواز ، ابرار احمد ، محمد حارث ، سفیان مقیم شامل ہیں ۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہیں:
شاہین شاہ آفریدی ، سلمان علی آغا ، حارث رؤف ، حسن علی ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، خوشدل شاہ ، حسین طلعت ، محمد نواز ، حسن نواز ، صائم ایوب ، ابرار احمد ، صاحبزادہ فرحان ، محمد حارث ، سفیان مقیم
سیریز کا شیڈول:
قومی ٹیم 27 جولائی کو امریکہ روانہ ہوگی ، ٹی ٹوئنٹی میچز: 31 جولائی، 2 اور 3 اگست ، ون ڈے میچز: 8، 10 اور 12 اگست درج ذیل ہیں ۔
قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ "ہمیں ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کو سامنے رکھتے ہوئے کرکٹ کا ایک واضح اور مستحکم انداز اپنانا ہوگا تاکہ ٹیم یکسو ہو کر بہتر کارکردگی دکھا سکے۔"

مغربی کنارے پراسرائیلی خودمختاری نافذ کرنے کی کوشش عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،دفتر خارجہ
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں صفر کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

انگلش بلے بازجو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے
- 13 گھنٹے قبل

سلیبرٹیز کرکٹ میلے کا آغاز 12 اگست سے گڑھی شاہو ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں ہو گا
- 15 گھنٹے قبل

ڈی چوک احتجاج کیس: عدالت کا غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم
- ایک گھنٹہ قبل

برطانیہ، جرمنی اور فرانس کا غزہ میںایک دفعہ پھر فوری امداد پہنچانے اور جنگ بندی کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل

رحیم یار خان: ڈاکوؤں کا ہندو برادری کے گھر پر حملہ، 3 افراد اغوا،بازیابی کے لیے پولیس کا آپریشن
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان، امریکہ سے امداد نہیں تجارت چاہتا ہے،جلد دونوں ممالک میں معاہد ہ ہو جائے گا ،اسحاق ڈار
- 2 گھنٹے قبل

آپریشن بنیان المرصوص،ڈی جی آئی ایس پی آر کی جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلباءکے ساتھ خصوصی نشست
- 14 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

کاغان: جھیل سیف الملوک روڈ پر کلاؤڈ برسٹ اورتودہ گرنے سے 500 سے زائد سیاح پھنس گئے
- 3 گھنٹے قبل

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،3 خارجی دہشتگرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل