سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ دو ووٹوں کی اکثریت سے امپورٹڈ حکومت لائی گئی، ان کی حکومت کے دنوں میں نواز شریف سے جو ملاقاتیں ہو رہی تھیں وہ اور اس وقت کے وزیراعظم عمران خان اُس سے باخبر تھے۔


راولپنڈی میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سارا ملبہ ادارے پر نہیں ڈالنا چاہیے، جو لوگ سارا ملبہ ادارے پر ڈال رہے ہیں ان سے کہتا ہوں کہ ایسا مت کرو، فوج پاکستان کا بہت عظیم ادارہ ہے، ان کی بہت قربانیاں ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے جوتے پالش کیے، جس کے بعد دو ووٹوں کی اکثریت سے حکومت لائی گئی، پہلے کہہ دیا تھا کہ مارچ میں ہماری حکومت کے لیے مشکلات ہیں کیونکہ نواز شریف سے جو ملاقاتیں ہو رہی تھیں میں اور عمران خان باخبر تھے، یہ سامراجی پلان بنایا گیا،دو ووٹوں کی اکثریت سے امپورٹڈ حکومت لائی گئی، اگر کل سالک اور چیمہ الگ ہوجائیں تو اکثریت ختم ہوجائے،کل باپ یا ایم کیو ایم یا جی ڈی اے کے دو تین ممبر علیحدہ ہوجائیں تو یہ ختم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے 14 بارگالیاں دیں، شہبازشریف نے 14 بار بوٹ پالش کیے، شہبازشریف نے جوتے پالش کرکےگارنٹی دی ہے، ایک غلط طریقے سے سامراج اور بین الاقوامی طاقتوں نے جو پلان بنایا وہ الٹ ہوگیا۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل





