بیجنگ : چین کے مرکزی شہر چانگشا میں چھ روز پہلے منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دب کر اب تک 53افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاستی نشریاتی ادارے نے کئی دنوں کی امدادی کوششوں کے بعد آج چھ منزلہ عمارت منہدم ہونے سے ہونے والی ہلاکتوں کی اطلاع دی ۔
امدادی کارکنوں نے صوبہ ہنان میں 29 اپریل کو منہدم ہونے والی عمارت سے 10 زندہ بچ جانے والوں کو بحفاظت نکال لیا ہے۔
عمارت میں ایک ہوٹل ، درجنوں دکانیں اور گیسٹ ہاؤسز موجود تھےاور عمارت کے ملبے میں درجنوں افراد دب گئے تھے ۔
رپورٹ کے مطابق عمارت منہدم ہونے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات ہو رہی ہیں اور اس دوران کچھ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔کمزور حفاظتی اور تعمیراتی معیارات اور مقامی حکام میں بدعنوانی چین میں کئی عمارتیں گرنے کا سبب بنی ہے۔
چانگشا میں امدادی کارکنوں نے زندگی کی علامات کا پتہ لگانے کے لیے روایتی طریقے استعمال کیے ، جن میں زور زور سے آوازیں دینا، دستک دینا، سونگھنے والے کتوں اور اس کے علاوہ ڈرونز کا استعمال بھی شامل ہے ۔ جن لوگوں کو ملبے کے نیچے جمعرات کو علی الصبح زندہ نکالا گیا وہ تقریباً 132 گھنٹے سے ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے تھے ۔
چینی صدر شی جن پنگ نے امداد کی ہر ممکن کوشش اور عمارت گرنے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 15 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 10 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 11 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 14 گھنٹے قبل







