عمران خان کے حوالے سے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے
ہم اگر ملک کی عزت چاہتے ہیں تو حکومت وقت کی عزت کریں


کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بطور کپتان انہوں نے ہمیشہ عمران خان کی تعریف کی لیکن بطور وزیر اعظم ان کی پالیسیوں سے اختلاف کرنا ان کا حق ہے۔
شاہد آفریدی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اختلاف رائے کا احترام کرنا مہذب معاشرے کی نشانی ہے،شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے کی مبارک بادی دی تو جانتا تھا کہ مجھ پر تنقید ہوگی،ایک دوسرے سے اختلافات رکھیں لیکن اسے نفرت میں نہیں بدلنا چاہیے۔انہوں نے کہا عمران خان ہمیشہ میرے آئیڈیل رہے ہیں، ان کو دیکھ کر کرکٹ شروع کی، 1992 ورلڈ کپ ہماری یادیں ہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ کبھی عمران خان کی ذات پر تنقید نہیں کی، ان کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے کا حق مجھے حاصل ہے، میں نے سیاسی باتوں کی وجہ سے تنقید نہیں کی، عام پاکستانی کے طور پر خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ جو بھی سربراہ ہو، وہ قابل احترام ہے کیوں کہ وہ ملک کی نمائندگی کرتا ہے، ہم اگر ملک کی عزت چاہتے ہیں تو حکومت وقت کی عزت کریں۔

دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، کون سا ملک پہلے نمبر پر ہے؟
- 2 گھنٹے قبل

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی
- 3 منٹ قبل

پاکستان اور بنگلا دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

امریکا اور پاکستان کا مسئلہ کشمیر پر ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ، جمعہ کو پاکستانی رہنما سے اہم ملاقات
- 5 گھنٹے قبل

کراچی:نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
- 3 گھنٹے قبل

چکن گونیا وائرس کی ایک بڑی عالمی وباء پھوٹنے کا خطرہ ، عالمی ادارہ صحت نےخبردار کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

امریکا کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت، ٹرمپ کی اوباما پر شدید تنقید
- 4 گھنٹے قبل

حکومتِ پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران 26 ارب ڈالر سے زائد غیر ملکی قرضہ لیا
- 5 گھنٹے قبل

ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، ہلاکتیں 234 تک جا پہنچیں
- 4 گھنٹے قبل

9 مئی کیسز میں مفروز حماد اظہر والد کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

برطانوی گلوکار اوزی اوسبورن 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

ضلع اورکزئی میں ڈیوٹی سے انکار پر42 پولیس اہلکاروں معطل
- 6 گھنٹے قبل