جی این این سوشل

پاکستان

مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے :  شیری رحمٰن

اسلام آباد: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے :  شیری رحمٰن
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے مون سون بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے سے متعلق قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوب مغربی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں اضافی مون سون بارشوں کا امکان ہے جبکہ جنوب مغربی پنجاب میں بھی اضافی مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

شیری رحمٰن  نے کہا  کہ زیادہ مون سون بارشوں کے باعث کوہ سلیمان کے حصوں میں سیلاب کا خطرہ ہے، جنوبی اور مشرقی سندھ میں کم بارشوں سے تھرپارکر، عمر کوٹ میں خشک سالی ہوسکتی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا  کہ درجہ حرارت میں اضافے کے باعث جی بی اور شمالی خیبرپختونخوا میں برف کے زیادہ پگھلاؤ کا امکان ہے، شمالی علاقاجات میں برف کے اضافی پگھلاؤ سے سیلاب کا خطرہ ہے، سیلاب کے خطرے سے لاحق علاقوں میں رہائشیوں کے انخلاء کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

تجارت

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر اعتماد کا اظہار

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی مدد اور تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر اعتماد کا اظہار

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی مدد اور تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتسوگواسکاوا نے یہ یقین دہانی جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ کی قیادت میں پاکستانی وفد سے ملاقات کے دوران کرائی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر اعتماد کا اظہار کیا اور ملک میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے ضروری اقدامات کو سراہا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سونے کی قمیت میں بڑا اضافہ

فی تولہ سونا 2500 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قمیت میں بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 2500 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2143 روپے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 190 روپے ہو گئی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بھی 21 ڈالر اضافے سے 2302 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 4 مئی کو ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 1600 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 38 ہزار  روپے فی تولہ ہوگئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پڑھ کر سنائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس  کا  فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل درآمد کرلیا جاتا تو 9 مئی کے واقعات شاید نہ ہوتے۔

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کر رہا ہے۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پڑھ کر سنائی ، سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کو آخر میں سنیں گے۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا الیکشن کمیشن نے رپورٹ جمع کرائی ہے آپ نے وہ رپورٹ دیکھی ہے؟ 

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ابھی الیکشن کمیشن کی رپورٹ نہیں دیکھی۔ قاضی فائز عیسی نے کہا کہ آپ تب تک رپورٹ کا جائزہ لے لیں، اس کیس کو آخر میں سنتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا ، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ دھرنا انکوائری کمیشن کے سربراہ بھی عدالت میں موجود ہیں، عدالت کا رپورٹ سے متعلق کوئی سوال ہو تو کمیشن کے سربراہ سے پوچھا جاسکتا ہے۔

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پڑھ کر سنائی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کمیشن کہہ رہا ہے قانون موجود ہیں ان پر عمل کرلیں، بہت شکریہ، یہ کہنے کیلئے کیا ہمیں کمیشن بنانے کی ضرورت تھی؟ اگر 2019 والے فیصلے پر عمل کرتے تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll